قرآن مجید کا ایک ایسا مکمل ترجمہ وتفسیر، جسے دنیا کے کتب خانوں میں خواتین کے قلم سے نکلنے والے تراجم و تفاسیر میں اولیت کا شرف حاصل ہے۔ جو عام فہم انداز ، آسان ترجمہ مختصر تفسیر اور معتبر روایات کا حسین مرقع ہے، جس میں غیر ضروری باتوں سے کلیتا احتراز کیا گیا ہے۔ غالباً مؤلفہ کی عزلت پسندی ، گمنامی اور شہرت و ناموری سے دور رہنے کے جذبے نے اسے تاریخ کے سرد خانے میں جگہ دے رکھا تھا، تقریبا آٹھ دہائی کے بعد تحقیق و تعلیق کے ساتھ طبع دوم کے جدید پیرہن میں اسے پیش کیا جا رہا ہے۔
ترجمہ و تفسیر: محترمہ محمود النساء بیگم صاحبہ (١٨٩٨ء – ١٩٦٥ء)
تحقیق و تعلیق: مفتی محمد سراج الہدی ندوی ازہری، استاذ دار العلوم سبیل السلام و جامعہ ریاض البنات ، حیدر آباد
Leave a Reply