Ashraf us Sawanih By Maulana Ashraf Ali Thanvi اشرف السوانح
Read Online
Download Link 1
Download Link 2
اشرف السوانح – حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تهانوی
مرتبین: حضرت خواجہ عزیز الحسن مجذوب رحمہ اللہ ؛ حضرت مولانا عبد الحق صاحب رحمہ اللہ
اشاعت: ربیع الاول ۱۴۲۷
ناشر: ادارہ تالیفات اشرفیہ ملتان
عرض ناشر
اشرف السوانح حضرت مجدد تھانوی رحمہ اللہ کی وہ مقبول عام سوانح حیات ہے جس سے ہر دور کے علماء صلحاء نے بھر پور استفادہ کیا اور عوام و خواص کی زندگیوں میں انقلاب آیا۔
حضرت مجدد تھانوی رحمہ اللہ کی یہ بھی ایک کرامت ہے کہ آپ کی یہ سوانح آپ کی حیات مبارکہ ہی میں آپ کی نظر ثانی کے بعد شائع ہوئی۔ آپ نے معاصرین و متعلقین کے بارہا اصرار پر اپنے حالات کو قلمبند کرنے کی اجازت دی جس کی سعادت آپ کے خلیفہ خاص حضرت خواجہ عزیز الحسن مجذوب رحمہ اللہ اور حضرت مولانا عبدالحق صاحب رحمہ اللہ کے ورثے میں آئی۔ اپنے اکابر سے سنا ہے کہ حضرت خواجہ صاحب رحمہ اللہ بیسیوں صفحات لکھ کر
حضرت کی خدمت میں نظر ثانی کے لئے پیش کرتے تو ان میں سے چند صفحات منتخب ہوتے۔
الحمد للہ زیر نظر سوانح حیات ایسی ہے جسے خود صاحب سوانح نے دیکھا اور ہر ہر بات میں شرعی اصولوں اور ان کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پوری احتیاط برتی۔ یہی وجہ ہے زمانہ تالیف سے تادم تحریر پاک و ہند سے اس کے متعدد ایڈیشن شائع ہوئے اور عوام و خواص کے لئے ہدایت و بصیرت کا سامان ہوئے۔
عصر حاضر کے ذوق کے مطابق اشرف السوانح کا جدید ایڈیشن آپ کے سامنے ہے۔ اس میں ادارہ نے جناب مولانا زاہد محمود ملتانی مدظلہ ( فاضل جامع قاسم العلوم ملتان ) سے عربی اور فارسی اشعار کا ترجمہ پیراگرافی، عنوانات کا کام کرایا ہے۔ ان تمام عوامل سے اب اس عظیم سوانح سے عوام الناس بھی با آسانی استفادہ کر سکیں گے۔ اللہ پاک ادارہ کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازیں اور تادم زیست اپنے اکابر کے مسلک اعتدال پر کار بند رہنے کی توفیق سے نوازیں۔ آمین۔
جلد ۱
نام نامی و لقب گرامی ، شرف نسب ، وطن مالوف ، ولادت با سعادت ، طفولیت ، تحصیل علوم ، اساتذہ کرام ، درس و تدریس ، تلامذہ ، مواعظ حسنہ ، سفر ، لقائے بزرگان و دعائے بزرگان ، شرف بیعت و استفاضه باطنی
جلد ۲
ارشاد و افاضہ باطنی ، خلفائے مجازین
جلد ۳
معمولات ، اصلاح معاشرت ، تصنیف و تالیف ، تنقیح کشف و کرامت ، انعامات الہیہ ، بشارات منامیہ ، ازواج محترمات ، وصايا
جلد ۴ – تتمہ – خاتمۃ السوانح
حالات یوم وفات ، واقعہ وفات ، بشارات منام ، شہادات انام ، آہ حکیم الامت ، تاریخ وفات بہ سانحہ ارتحال ، بعض خاص خاص وصايا ، تعزیت ، خاتمۃ الخاتمہ یعنی التماس اخیر ، اشرف الملفوظات في مرض الوفات ، تعلیمات اشرفیہ منظوم ، جانشینی ، فہرست مجازین ، فہرست مجازین بیعت ، مجازین صحبت ، جناب خواجہ عزیز الحسن صاحب غوری ، از بنده خستہ مہجور محمد شفیع دیوبندی غفرله ، قطعہ تاریخ عربی جناب مولانا مفتی محمد شفیع صاحب دیوبندی
Leave a Reply