راولپنڈی - کراچی

امتِ مسلمہ کی زبوں حالی پر اہلِ علم و دانش بے چین و مضطرب دکھائی دیتے ہیں اور فکری آبیاری کے لیے عملاً کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن شخصیت سازی کے اسلوب سے عدم واقفیت کی وجہ سے مؤثر دینی کام نہیں کر پاتے۔ عملی میدان میں پیش آمدہ مشکلات کے باعث انہیں ایک ایسے مربی کی تلاش ہوتی ہے جو عملی کام کے تقاضوں اور اسالیب سے آگاہ کرے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت دینی کام میں لگا دے۔

اسی ضرورت کے پیشِ نظر عملی کام کا تجربہ رکھنے والے علماء و فضلاء کے لیے یہ مختصر کورس مرتب کیا گیا ہے، تاکہ انہیں دورِ حاضر کے چیلنجز سے روشناس کرایا جائے اور مؤثر دینی خدمت کا طرز سکھایا جائے، تاکہ وہ اپنی ذات کو معاشرے کے لیے نافع و مؤثر بنا سکیں۔

رجسٹریشن و تفصیلات
albn.org/ulama

General || متفرق

Misali Naujawan By Maulana Haroon Muawiyah مثالی نوجوان از مولانا محمد ہارون معاویہ صاحب

Misali Naujawan By Maulana Haroon Muawiyah مثالی نوجوان

نوجوانوں کی راہنمائی کے لئے قرآن وحدیث کی روشنی میں ایک ایسی کتاب جس میں وہ تمام چیزیں موجود ہیں جو اس پر آشوب دور میں نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ثابت ہوسکیں اور ان میں اخلاق کی پختگی اور کردار کی تعمیر کا ذریعہ بن سکیں۔ نوجوانوں کے کارنامے،… مزید

Dharhi kion nahi rakhte By Maulana Ghiyas Ahmad Rashadi داڑھی کیوں نہیں رکھتے؟ از مولانا غیاث احمد رشادی صاحب

Dharhi kion nahi rakhte By Maulana Ghiyas Ahmad Rashadi داڑھی کیوں نہیں رکھتے؟

داڑھی کا حکم، داڑھی کے فضائل، داڑھی سنت بھی واجب بھی، داڑھی کی مقدار، بنی ہوئی صورت کو بگاڑنے والو، داڑھی مونڈھنا گویا دین سے منہ موڑنا ہے، داڑھی بڑھاو اور مشرکین کی مخالفت کرو، مصری علماء ہمارے لئے نمونہ نہیں ہیں، داڑھی اہل یورپ کی نگاہوں میں، داڑھی کے… مزید

Balighat aur Niswan ke Makatib By Mufti Ahmadullah Nisar بالغات اور نسواں کے مکاتب از مفتی احمد اللہ نثار قاسمی

Balighat aur Niswan ke Makatib By Mufti Ahmadullah Nisar بالغات اور نسواں کے مکاتب

بالغات اور نسواں کے مکاتب – طریقہ کار، نصاب و نظام۔ تعلیم نسواں شریعت کی روشنی میں – خواتین کی تعلیم و تربیت عقل کی روشنی میں – تعلیم یافتہ خواتین کا تذکرہ – لڑکیوں کو دینی تعلیم نہ دینے کے نقصانات – نصاب تعلیم اور تعلیم کی شکلیں –… مزید

Masnoon Imamat wa Khitabat Usool wa Adaab By Mufti Ahmadullah Nisar مسنون امامت و خطابت اصول و آداب از مفتی احمد اللہ نثار قاسمی

Masnoon Imamat wa Khitabat By Mufti Ahmadullah Nisar مسنون امامت و خطابت

امامت و خطابت کے ساتھ بہت سے شرعی احکام و مسائل اور آداب و احتیاط وابستہ ہیں ، ائمہ اور خطباء کو ان باتوں سے واقف ہونا اور ان کے مطابق عمل کرنا ضروری ہے، بعض دفعہ معمولی سی بے احتیاطی بڑے بڑے مفاسد کا سبب بن جاتی ہے۔ اکثر… مزید

Fahm e Deen Course By Maulana Akhund فہم دین کورس از مفتی محمد آخوند

Fahm e Deen Course By Maulana Muhammad Akhund فہم دین کورس

نجاست، وضو، غسل، تیمم، موزوں پر مسح اور عورتوں کے مخصوص مسائل، نماز، زکوۃ، رویت ہلال اور روزوں کے احکام عام فہم انداز اور دلنشین انداز میں۔
یہ ستائیس اسباق کا مجموعہ ہے۔ اگر یکم رمضان المبارک سے اسباق شروع کیے جائیں ، تو ستائیس رمضان المبارک تک طہارت ،… مزید