امتِ مسلمہ کی زبوں حالی پر اہلِ علم و دانش بے چین و مضطرب دکھائی دیتے ہیں اور فکری آبیاری کے لیے عملاً کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن شخصیت سازی کے اسلوب سے عدم واقفیت کی وجہ سے مؤثر دینی کام نہیں کر پاتے۔ عملی میدان میں پیش آمدہ مشکلات کے باعث انہیں ایک ایسے مربی کی تلاش ہوتی ہے جو عملی کام کے تقاضوں اور اسالیب سے آگاہ کرے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت دینی کام میں لگا دے۔

اسی ضرورت کے پیشِ نظر عملی کام کا تجربہ رکھنے والے علماء و فضلاء کے لیے یہ مختصر کورس مرتب کیا گیا ہے، تاکہ انہیں دورِ حاضر کے چیلنجز سے روشناس کرایا جائے اور مؤثر دینی خدمت کا طرز سکھایا جائے، تاکہ وہ اپنی ذات کو معاشرے کے لیے نافع و مؤثر بنا سکیں۔

رجسٹریشن و تفصیلات
albn.org/ulama

درجہ سابعہ، موقوف علیہ کتابیں و شروحات
Darja Sabia [Maoqoof Alai / 7th Year]

Share your love

86 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  1. مشکاۃ کی شرح تنظیم الاشتات کے نام سے ہے، ابھی نئے انداز سے بھی چھپی ہے پر پرانا نسخہ جو کہ میر محمد کتب خانہ والوں نے چھاپا تھا ، اسے اپ لوڈ کر دیں تو مجھ سمیت میرے بہت سارے شاگردوں کو استفادہ کا موقع مل جائے گا۔ اور اسی طرح ــآسان فلکیات مولانا اعجاز احمد صمدانی صاحب کی تالیف بھی اپ لوڈ کر دیں۔ جزاک اللہ خیرا
    میں کا فی عرصہ سے چاہ رہا تھا کہ انٹرنیٹ پر درس نظامی کی کتابیں مہیا ہوں تا کہ طلبہ ان سے استفادہ بھی کر سکیں اور اگر خریدنا چاہیں تو نٹ سے مدد لے کر ان کو پرکھ لیں کہ کونسی کتاب اور کون سی شرح بہتر ہے۔

  2. جزاکم اللہ خیرا اللھم زد فزد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھائی درخواست ھے کہ مشکاۃ کی ایک شرح بنام’’مرآۃ المفاتیح‘‘کے نام سے ھے۔مولفہ حضرت مولاناقاری طاھر رحیمی صاحب رحمہ اللہ۔ یہ شرح بڑی طویل طویل ابحاث کو بہت چھوٹے سے پیمانے میں پیش کرتی ھے اگرممکن ھوسکے تویہ کتاب اپ لوڈ کردیجئے گابہت ھی ممنون رھیں گے۔والسلام

  3. ALLAH TALA apko boht boht jaza e khair ata farmae boht boht achi books hen specially dars e nizami ke students ke liye. meri request he ke arbi books ki urdu sharah bi upload kr den to kya hi baat he