راولپنڈی - کراچی

امتِ مسلمہ کی زبوں حالی پر اہلِ علم و دانش بے چین و مضطرب دکھائی دیتے ہیں اور فکری آبیاری کے لیے عملاً کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن شخصیت سازی کے اسلوب سے عدم واقفیت کی وجہ سے مؤثر دینی کام نہیں کر پاتے۔ عملی میدان میں پیش آمدہ مشکلات کے باعث انہیں ایک ایسے مربی کی تلاش ہوتی ہے جو عملی کام کے تقاضوں اور اسالیب سے آگاہ کرے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت دینی کام میں لگا دے۔

اسی ضرورت کے پیشِ نظر عملی کام کا تجربہ رکھنے والے علماء و فضلاء کے لیے یہ مختصر کورس مرتب کیا گیا ہے، تاکہ انہیں دورِ حاضر کے چیلنجز سے روشناس کرایا جائے اور مؤثر دینی خدمت کا طرز سکھایا جائے، تاکہ وہ اپنی ذات کو معاشرے کے لیے نافع و مؤثر بنا سکیں۔

رجسٹریشن و تفصیلات
albn.org/ulama

Fatawa Rasheedia Jadid By Maulana Rasheed Ahmad Gangohi فتاوی رشیدیہ کامل جدید

Download Fatawa Rasheedia Jadid By Maulana Rasheed Ahmad Gangohi فتاوی رشیدیہ کامل جدید مطول حاشیہ مفتی محمد خالد حنفی

Read Online

Vol 01      Vol 02      Vol 03

Download Link 1

Vol 01(6MB)     Vol 02(6MB)

Vol 03(6MB)

Download Link 2

Vol 01(6MB)     Vol 02(6MB)

Vol 03(6MB)

فتاوی رشیدیہ کامل جدید
فتاوی رشیدیہ امام ربانی قطب الاقطاب علامہ رشید احمد گنگوہی نور اللہ مرقدہ کے گرانقدر فتاوی کا بے مثال مجموعہ ہے جس میں نہ صرف فتاوی بلکہ تفسیر ، حدیث، مناظرہ اور تزکیہ و احسان وغیرہ سے متعلق سوالوں کے جوابات دل نشین پیرایہ میں دیے گئے ہیں کتاب کی جامعیت اظہر من الشمس ہے۔ فتاوی رشیدیہ کا یہ جدید مطول حاشیہ مولانا محمد خالد حنفی کی تحقیق و عرق ریزی کا نتیجہ ہے جو اہل افتاء کے لئے بلخصوص اور دیگر شائقین علم فقہ کے لئے بالعموم جتنا مفید ہوگا وہ محتاج بیان نہیں کیونکہ “مشک آن است کہ خود ببوید نہ آنکه عطار بگوید”۔

افادات: حضرت علامہ رشید احمد گنگوہی صاحب رحمہ اللہ تعالی

جدید مطول حاشیہ: حضرت مولانا محمد خالد حنفی صاحب

جلد ۱
امام ربانی حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ کی مختصر سوانح – اخلاق اور تصوف کے مسائل – کتاب التقلید و الاجتہاد – کتاب التفسیر و الحدیث – کتاب العلم – ایمان اور کفر کے مسائل – کتاب العقائد۔

جلد ۲
کتاب البدعات – کتاب الجنائز – کتاب الطہارۃ – کتاب الصلوۃ۔ – کتاب الزکوۃ۔

جلد ۳
کتاب الصوم۔ کتاب الحج۔ کتاب النکاح – کتاب الطلاق – کتاب البیوع – اجرت کے مسائل – کتاب الرہن – قرض – جوا – امانت – لقطہ – غصب – وقف – مساجد – نذر اور قسم – شکار اور ذبح – قربانی اور عقیقہ – حلت و حرمت – وراثت – ذکر و دعا – آداب قرآن – تعویذ کے مسائل – حقوق کے مسائل۔

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

3 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  1. جزاک اللہ خیرا یہ ویب سائٹ جو بھائی بھی چلا رہا ہے اللہ پاک ان سب کو دنیا و آخرت کے تمام مشکلات کو اپنی رحمت سے حل فرمادے