Futooh ul Hind By Mufti Muhammad Shafi فتوح الہند
Download (2MB)
فتوح الھند
ہند و پاک کی تیرہ سو سالہ تاریخ کا نہایت دلچسپ اور فکرانگیز مجموعہ
تالیف: حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رح مفتی اعظم پاکستان
صفحات: ۱۰۷
طبع جدید : محرم الحرام ۱۴۲۴ھ مارچ ۲۰۰۳
ناشر: ادارة المعارف کراچی احاطہ دار العلوم کراچی
پیش لفظ
زیر نظر رسالہ کا موضوع ہندوستان میں اسلامی فتوحات اور ان کی خاص تفصیلات ہیں جو یہاں کی زمینوں سے متعلق ہیں۔ بظاہر یہ ایک تاریخی موضوع ہے، مگر نہ میں تاریخ کا طالب علم ہوں نہ میرا یہ فن ہے اور نہ تاریخ کی حیثیت سے اس کو پیش کر رہا ہوں ، اس لیے اس کو کوئی مستقل تاریخی کتاب نہیں بنایا بلکہ رسالہ احکام الاراضی کا دوسرا حصہ قرار دیا ہے، جس کے شروع میں بتلایا گیا ہے کہ اصل مقصد اس کتاب کی تصنیف کا اراضی ہند کے احکام شرعیہ کی تحقیق ہے۔ مگر شرعی اور فقہی حیثیت سے ان احکام کا معلوم کرنا اس پر موقوف ہے کہ ان اراضی کی پوری تفصیل معلوم ہو کہ صلح سے فتح ہوئی یا جنگ سے۔ اور فتح کرنے والوں نے اول فتح میں ان کے متعلق کیا احکام نافذ کئے کس کی ملکیت قرار دی۔ کیا وظائف ان پر عائد کئے ۔
ان مسائل کی تحقیق نے مجھے اسلامی دور کے پورے ہندوستان کی سیر کرائی اور اس کی فتوحات کی پوری تاریخ دیکھنے اور اس سے اپنے موضوع بحث کے متعلق حوالے اور یادداشتیں جمع کرنے پر مجبور کیا۔ ضمنی طور پر کچھ ایسے واقعات بھی لے لئے گئے جو اگر چہ اس موضوع بحث سے متعلق نہ تھے مگر کچھ مفید معلومات اور اہم نتائج لئے ہوئے تھے۔ اس طرح یہ مجموعہ فتوح الہند تیار ہوا جس کو جدا گانہ تاریخی حیثیت سے بھی طبع کیا جا سکتا ہے۔ فن تاریخ جاننے والے اگر اس میں کچھ اغلاط یا التباس محسوس فرمادیں تو اصلاح فرمادیں اور احقر کو بھی مطلع فرمادیں تا کہ آئندہ طباعت میں اصلاح ہو سکے والله ولی التوفيق وهو في كل امر خير رفيق۔۔۔ مؤلف
Leave a Reply