Download (5MB)
ہمارے بابا جی حضرت مولانا خواجہ خان محمد رحمۃ اللہ علیہ
تصنیف و تالیف: محمد حامد سراج
صفحات: ۴۱۳
اشاعت دوم: ۱۴۳۶ / ۲۰۱۵
ناشر: خانقاہ سراجیہ نقشبندیہ مجددیہ کندیاں ، ضلع میانوالی
یہ کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے۔ حصہ اول میں اکابرین موسیٰ زئی شریف و خانقاه سراجیہ کا تذکرہ ہے جس کا ماخذ “تحفہ سعدیہ” ہے۔ حصہ دوم میں حضرت مولانا خواجہ خان محمد صاحب کے حالات زندگی ہیں جن کا ماخذ مؤلف کی ذاتی معلومات، خاندان اور متعلقین سے گفتگو اور مختلف لوگوں کے وہ مضامین ہیں جو حضرت کی وفات پر مختلف کتابوں میں چھپے ہیں۔ ان کا حوالہ متعلقہ عبارات کے ساتھ دے دیا گیا ہے۔ مقدور بھر کوشش رہی کہ کوئی جملہ حدِ ادب سے ساقط ہو، نہ واقعات کی صحت مجروح ہو۔ اپنے با تمکین قارئین سے درخواست ہے کہ مطالعے کے دوران بیانیہ میں کسی واقعہ، قول، تاریخی روایت میں کہیں جھول یا کمی محسوس ہو تو اس کا تمام تر ذمہ دار ناچیز ہے۔ مطلع فرما کر مشکور فرمائیے ۔
Plz upload tazkire qariyane hind urdu kitab upload