Read Online
Download Link 1
Download Link 2
ایضاح المسلم شرح صحیح المسلم
افادات: مولانا سعید احمد پالن پوری
ترتیب و جمع: مفتی حسین احمد پالن پوری
شرح کی ترتیب میں تحفہ القاری، تحفۃ الالمعی، رحمۃ اللہ الواسعہ اور ہدایت القرآن سے بھر پور استفادہ کیا گیا ہے، بلکہ در حقیقت یہ شرح انہی چار کتابوں کا خلاصہ اور نچوڑ ہے، مسلم شریف کی جو احادیث بخاری شریف یا ترمذی شریف میں آئی ہیں ان کی شرح و وضاحت اور ترجمہ تحفہ القاری یا تحفۃ الالمعی سے لیا گیا ہے اور اس کو مسلم شریف کی حدیث کے مطابق کیا گیا ہے، اور ناگزیر جگہوں میں حذف واضافہ بھی کیا گیا ہے، اور احادیث شریفہ کے ضمن میں بطور استشہاد جو آیات کریمہ آئی ہیں ان کی تفسیر ہدایت القرآن سے اور رموز و حکمت کی باتیں اور افادۂ مزید رحمۃ اللہ الواسعہ سے ماخوذ ہیں۔۔۔
کتاب اس طرح مرتب کی گئی ہے کہ پہلے معالم طریق یعنی عناوین قائم کئے گئے ہیں، پھر باب کا خلاصہ اور مقصد لکھا گیا ہے، پھر احادیث شریفہ اعراب کے ساتھ لکھی گئی ہیں، پھر درسی ترجمہ ہے، اس کے بعد حل لغات، مشکل جگہوں کی ترکیب اور حدیث شریف کی ضروری تشریح ہے الخ۔۔۔۔مرتب
جلد 1: کتاب الایمان
جلد 2: البيوع ، المساقاة ، الفرائض، الهبات ، الوصيۃ ، النذر ، الأيمان ، القسامة ، المحاربين، القصاص، الديات، الحدود ، الأقضية ، اللقطۃ۔