امتِ مسلمہ کی زبوں حالی پر اہلِ علم و دانش بے چین و مضطرب دکھائی دیتے ہیں اور فکری آبیاری کے لیے عملاً کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن شخصیت سازی کے اسلوب سے عدم واقفیت کی وجہ سے مؤثر دینی کام نہیں کر پاتے۔ عملی میدان میں پیش آمدہ مشکلات کے باعث انہیں ایک ایسے مربی کی تلاش ہوتی ہے جو عملی کام کے تقاضوں اور اسالیب سے آگاہ کرے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت دینی کام میں لگا دے۔

اسی ضرورت کے پیشِ نظر عملی کام کا تجربہ رکھنے والے علماء و فضلاء کے لیے یہ مختصر کورس مرتب کیا گیا ہے، تاکہ انہیں دورِ حاضر کے چیلنجز سے روشناس کرایا جائے اور مؤثر دینی خدمت کا طرز سکھایا جائے، تاکہ وہ اپنی ذات کو معاشرے کے لیے نافع و مؤثر بنا سکیں۔

رجسٹریشن و تفصیلات
albn.org/ulama

علمِ دین سیکھنے کیلئے ضروری نصاب

اصلاحی نصاب

عوام الناس کیلئے بقدر ضرورت علمِ دین سیکھنے کیلئے ضروری نصاب

حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ نے ایک سائل کی درخواست پر عوام الناس کیلئے بقدر ضرورت علمِ دین سیکھنے کیلئے درج ذیل نصاب منتخب فرمایا، جو دو حصوں پر مشتمل ہے۔ ان کتابوں کے مطالعے سے دین کی اتنی ضروری معلومات حاصل ھوجائیں گی کہ ان کے بعد اپنی زندگی بھی سنور جائے اور انسان کسی باطل نظریے سے گمراہ بھی نہ ھو۔ فتاوی عثمانی جلد 1 صفحہ 158

پہلا حصہ: جو ابتدائی معلومات پر مشتمل ہے جن کے بغیر ایک سچے مسلمان کی طرح زندگی گذارنا ممکن نہیں۔ مفتی تقی عثمانی

دوسرا حصہ: پہلے حصے کی تکمیل کے بعد یہ حصہ ایسے مطالعے پر مشتمل ہے جس سے دینی معلومات میں اتنی وسعت اور استحکام حاصل ھوجائے گا کہ انسان گمراہ کرنے والوں سے گمراہ نہ ھوگا۔ مفتی تقی عثمانی

Share your love

19 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

    • Rabta karnay awr Mutawajja karnay ka Shukriya.

      Darasal ye dono Risaley 1 kitab me maojood hin isliye dono k liye 1 link dia gia hai. Sirf Name batane k liy alg alg rake gaye hain.

  1. اسلام علیکم آپ کی خدمت بہت اچھی ہے۔لیکن ہر مصنف کا کتاب نہیں مل رہا جیسے علی قاری کی مالا بد۔وغیرہ آپ۔لوگ اس طرح کی لوگوں کی کتابیں بھی اگر اپلوڈ ہو جایے۔شکریہ

  2. ماشااللہ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں آمین خوش رہیں ہو سکے تو عام قاری کے مطالعہ کے لیے بھی کتب بتا دیجائے۔ جزاک اللہ

  3. ماشاءاللہ عمدہ ونافع سلسلہ کا آغاز کےبس احباب متوجہ کیا جائے۔۔۔اللہ دیر تک دور تک ہمیشہ قائم رکھے

  4. السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
    ماشاء الله
    بهت خوب
    عمل مشكور جزاكم الله خيرا وبارك في أعمالك وتقبل مساعيك
    من إسلام آباد