منتخب موضوع
Share this Book
Related Books
Response
-
آپ کی مخلصانہ کاوش واقعی لاجواب ہے اللہ رب کائنات دنیا اور آخرت میں کامیابی و کامرانی نصیب فرمائے آمین

Download (3MB)
اسلام کا تصور علم
علم کا مفہوم و تعارف ، شریعت کی نظر میں اس کی غیر معمولی اہمیت و معنویت، علماء کے فضائل سے متعلق چند آیات مبارکہ اور متعدد صحیح احادیث، علم اور علماء کا معیار و مصداق، اسلامی معاشرے پر علماء کے حقوق اور اہلِ علم پر عام مسلمانوں کے حقوق و فرائض ، علم نافع اور غیر نافع کا مفہوم و مصداق اور دور حاضر میں اس کے اسباب و عناصر ، علماء سوء کا معیار اور ان کے ساتھ تعامل کا مناسب طریقہ ، علم حاصل کرنے اور تعلیم دینے کے شرعی احکام ، دنیوی علوم و فنون کا شریعت کی نظر میں صحیح مقام و مرتبہ ، علماء دنیا اور علماء آخرت کی ضروری نشانیاں اور اہم علامات
تالیف: مولانا مفتی عبید الرحمن صاحب رئیس دار الافتاء و الارشاد، مردان
صفحات: ۱۸۰
اشاعت: ۲۰۲۵
ناشر: دار التقوی، مردان
Related Books
آپ کی مخلصانہ کاوش واقعی لاجواب ہے اللہ رب کائنات دنیا اور آخرت میں کامیابی و کامرانی نصیب فرمائے آمین


یہ حضرات دوسروں کو قربانی کی ترغیب دیتے ہیں، فضائل سناتے ہیں، مسائل اور آداب سیکھاتے ہیں جبکہ خود اس عمل سے محروم رہتے ہیں۔
یہ وہ لوگ ہیں جن کی ہر عید اس امید کے ساتھ آتی ہے کہ اس دفعہ قربانی کریں گے لیکن ہر دفعہ کی طرح یہ عید بھی یوں ہی گذر جاتی ہے تب یہ اور ان کے بچے ایک دوسرے کو تسلی دیتے ہوئے اگلی عید سے امید باندھ لیتے ہیں۔
ان کا عید کا دن، انتظار کا دن ہوتا ہے، رشتہ داروں، پڑوسیوں کا انتظار، دوستوں اور تعلق والوں کا انتظار۔
یہ لوگ عید کے دن گھر جائیں تو بچوں کے سامنے ٹوٹتے بنتے ہیں، باہر جائیں تو عزت نفس کو ٹھیس پہنچتی ہے۔
یہ لوگ رب کی مرضی، تقدیر کے فیصلوں، معاشرے کے عدم توازن کو تو سمجھتے ہیں اور صابر رہتے ہیں لیکن ان کے ماتحت تو نہیں سمجھتے ہوں گے۔
کیا یہ اپنی محرومی، مایوسی، ہماری رویوں کو لیکر اپنے رب سے راز و نیاز نہیں کرتے ہوں گے؟۔
لہذا ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ جو لوگ پورا سال ہماری فکر کرتے ہیں ایسے موقع پر ہم ان کی فکر کریں۔ اپنے آس پاس ایسے لوگوں کو ڈھونڈیں اور ان کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔ اگر آپ کو رہنمائی چاہیے تو ہم سے رابطہ کریں۔
Leave a Reply