Khawateen ke Deeni Masail aur Unka Hal By Maulana Muhammad Yusuf Ludhianvi خواتین کے دینی مسائل اور ان کا حل

Read Online

Khawateen ke Deeni Masail aur Unka Hal By Maulana Muhammad Yusuf Ludhianvi خواتین کے دینی مسائل اور ان کا حل

Download (6MB)

Link 1     Link 2

خواتین کے دینی مسائل اور ان کا حل
از افادات: شہید اسلام حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی
ترتیب: مولانا محمد زبیر طاہر
صفحات: ۵۴۷

طبع اول: نومبر 2013
ناشر: مکتبه لدھیانوی کراچی

علمائے امت نے ہر دور میں عورتوں کی اسلامی تعلیم و تربیت اور ان میں حقوق و فرائض کا شعور پیدا کرنے کے لئے قرآن وسنت کی روشنی میں کتب تصنیف کی ہیں۔ عصر حاضر میں بھی اس موضوع پر ہر زبان میں خاطر خواہ لٹریچر موجود ہے، جس سے احکام خداوندی اور منشائے نبوی کے مطابق زندگی گزارنے کا طریقہ معلوم کیا جا سکتا ہے۔ حضرت اقدس مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدر نور اللہ مرقدہ نے ۱۹۷۸ء میں روزنامہ جنگ کراچی کے اسلامی صفحہ اقرا میں فقہی کالم  آپ کے مسائل اور ان کا حل لکھنا شروع کیا تو عوام الناس میں اس کالم کی زبردست پذیرائی ہوئی۔ تشنگان علوم نبوت نے اپنی علمی پیاس بجھانے کے لئے اس چشمہ فیض سے فیضیاب ہونا شروع کیا علمی حلقوں میں بھی اس سلسلہ کو خوب سراہا گیا ۔ مسلسل ۲۲ سال تک حضرت لدھیانوی شہید نے مختلف موضوعات پر بلا مبالغہ لاکھوں خطوط کے فقہی، تحقیقی، عام فہم اور تسلی بخش جوابات مرحمت فرمائے اور افراد امت مسلمہ کی دینی و مذہبی راہنمائی فرمائی۔
مستفتیان میں ان خواتین کی غالب اکثریت تھی جو اپنے نجی مسائل و معاملات اپنی فطری شرم و حیا کی بنا پر کسی دار الافتاء میں جا کر پوچھنے میں حجاب محسوس کرتی تھیں۔ اب انہیں اخبار یا براہ راست ڈاک کے ذریعے اپنے مسائل کا اطمینان بخش جواب موصول ہونے لگا۔ حضرت کا انداز تحریر نہایت آسان، عام فہم اور مصلحانہ و مشفقانہ تھا، اس لئے حضرت شہید مسئلہ کی شرعی حیثیت بیان کرنے کے ساتھ ساتھ مخلصانہ مشوروں اور نصائح سے بھی نوازتے تھے۔ سوال و جواب کے اس سلسلہ کو “آپ کے مسائل اور ان کا حل” کے نام سے دس جلدوں میں شائع کیا جا چکا ہے، جن میں سے خواتین سے متعلق تمام سوالات و جوابات کو خواتین کی سہولت کے پیش نظر علیحدہ کر کے “خواتین کے دینی مسائل اور ان کا حل” کے نام سے یہ کتاب تیار کی گئی ہے۔

Sponsored by

Sponsored by

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Qurani Khutbat e Juma wa Eidain By Maulana Abdul Khaliq Mazahiri قرآنی خطبات جمعہ و عیدین از مولانا عبد الخالق صاحب مظاہری
Al Quran 16 Lines Tajweedi Iqra Quran Company - قرآن مجید  16 لائن والا رنگین تجویدی اقرا قرآن اکیڈمی
Download Al Quran 16 Lines Tajweedi Color Idara Al Haram قرآن مجید رنگین تجویدی 16 سطری ادارۃ الحرم
Itikaf ke Masail ka Encyclopedia By Mufti Inamul Haq Qasmi اعتکاف کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا
Khutbat e Ramzan By Mufti Muhammad Taqi Usmani خطبات رمضان
Al Quran Al Kareem 16 Lines Qudratullah Compny
Al Quran 16 Lines Taj Company القران الکریم سولہ سطری تاج کمپنی
Khutbaat ul Eidain By Maulana Ismail Randeri خطبات العیدین
Al Quran 16 Lines Tajweedi Hammad Company قرآن مجید
Eidain mein Mubarakbadi ka Masnoon Tareeqa By Maulana Khalid Khan Qasmi عیدین میں مبارکبادی کا مسنون طریقہ
Al Quran ul Kareem 16 Lines Darussalam القرآن الکریم سولہ سطری دارالسلام
Ahkam e Eidain By Mufti Muhammad Zaid Mazahiri Nadvi احکام عیدین از مولانا اشرف علی تھانوی
Zakat kay Masail ka Encyclopedia - زکوۃ کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا