Khutbat e Ijaz By Maulana Ijaz Ahmad Azmi خطبات اعجاز
Read Online
Download Link 1
Download Link 2
خطبات اعجاز – دینی و اصلاحی خطبات و بیانات
یہ عارف باللہ حضرت مولانا اعجاز احمد اعظمی نور اللہ مرقدہ کے اصلاحی خطابات و بیانات کا مجموعہ ہے۔ پہلی چلد میں کل ۱۹ تقریریں شامل ہیں۔ شوال ۱۴۲۷ھ میں آپ کا بہار کا جو دورہ ہوا، اور اس میں جو دروسِ قرآن اور اصلاحی بیانات ہوئے ، ان کو مولانا مفتی محمد روح اللہ قاسمی صاحب نے حضرت مولانا کی مجلس وعظ ہی میں نقل کر کے ان کو مولانا کی نگاہ اصلاح سے بھی گزار دیا تھا۔ دوسری جلد ان دروس قرآن پر مشتمل ہے جو اعظم گڑھ کی جامع مسجد میں دیئے گئے ہیں جن کی نقل و تدوین نقل وتدوين مولانا محمد اشہد صاحب اعظمی نے کی ہے۔
خطیب: حضرت مولانا اعجاز احمد صاحب اعظمی
اشاعت: ۲۰۱۷ء
ناشر: مدرسہ عربیہ سعیدیہ اشرف العلوم مصطفی ایجوکیشنل سوسائٹی کرتھیا مہراج گنج
اجمالی موضوعات
جلد ۱
اللہ کے اسماء و صفات – رسول اللہ ﷺ کی خاص صفت: شفقت و رحمت – قرآن ایک دولت بے بہا – دل اور زبان کی حفاظت راس التقوی ہے – قرآن کی عظمت – ملت کے نوجوانوں سے خطاب – اسلام کی قدردانی – مشکلات کاحل تقوی – خدا اور رسول کی اطاعت – زندگی اور موت انسان کے امتحان کے لیے ہیں – عند الله و عند الناس محبوبیت کا نسخہ کیمیا – رزق حلال کا اہتمام ضروری ہے – روزی کا مسئلہ – دین و دنیا ہر چیز میں خوبی مطلوب ہے – اول و آخر سہارا اللہ ہی کی ذات ہے – غیروں کی مشابہت سے بچنا لازم ہے – بنی اسرائیل کی بدعنوانیاں اور کفرانِ نعمت – ابدال کا تعارف اور ان کی صفات – ماہ محرم اور ہمارے اعمال – خواتین سے خطاب۔
جلد ۲
مومن و منافق کا رویہ غزوہ احزاب کی روشنی میں – اہل ایمان کے لیے صرف ایک ہی اسوہ ہے – نبی اکرم ﷺ اور ازواج مطہرات – عورتوں کے لیے خصوصی احکام و آداب – حضرت زید اور حضرت زینب رضی اللہ عنہما کا نکاح اور نکاح کے ضمنی مباحث – رسول اللہ ﷺ کا روحانی سلسلہ اور ختم نبوت – ایمان کی بنیادی شرط – رسول اللہ ﷺ کی پانچ صفات – رسول اللہ ﷺ کی خصوصیات اور ایقاع طلاق میں در آنے والی غلطیوں کی اصلاح – رسول اور ازواج رسول کے تعلق سے کچھ خاص احکام اور درود شریف کی فضیلت و برکت – درود شریف ایک ایسی دعا ہے جو کبھی رد نہیں ہوتی – اللہ کے دو حکم اور دو وعدے – جزا و سزا کا تعلق اختیار سے ہے، تسخیر سے نہیں۔
Leave a Reply