راولپنڈی - کراچی

امتِ مسلمہ کی زبوں حالی پر اہلِ علم و دانش بے چین و مضطرب دکھائی دیتے ہیں اور فکری آبیاری کے لیے عملاً کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن شخصیت سازی کے اسلوب سے عدم واقفیت کی وجہ سے مؤثر دینی کام نہیں کر پاتے۔ عملی میدان میں پیش آمدہ مشکلات کے باعث انہیں ایک ایسے مربی کی تلاش ہوتی ہے جو عملی کام کے تقاضوں اور اسالیب سے آگاہ کرے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت دینی کام میں لگا دے۔

اسی ضرورت کے پیشِ نظر عملی کام کا تجربہ رکھنے والے علماء و فضلاء کے لیے یہ مختصر کورس مرتب کیا گیا ہے، تاکہ انہیں دورِ حاضر کے چیلنجز سے روشناس کرایا جائے اور مؤثر دینی خدمت کا طرز سکھایا جائے، تاکہ وہ اپنی ذات کو معاشرے کے لیے نافع و مؤثر بنا سکیں۔

رجسٹریشن و تفصیلات
albn.org/ulama

Kitab ul Asaar – کتاب الآثار

Kitab ul Asaar - کتاب الآثار

Read Online

Download (7MB)

Link 1      Link 2

كتاب الآثار بروايت امام محمد
تالیف: امام ابوحنیفہ نعمان بن ثابت رحمہ الله
یہ فقہی ابواب پر مرتب حدیث کی سب پہلی تصنیف ہے اور امام محمد بن حسن الشیبانی اس کے راوی ہیں ۔ تمام ائمہ حدیث و فقہاء کرام نے جو تالیف بھی اس فن میں کی ہیں ان کی ترتیب میں اسی کتاب کا تنتج کیا گیا ہے ۔

مقدمہ و حواشی از محدث العصر علامہ محمد عبد الرشید نعمانی رحمہ الله
یہ مقدمہ نہایت محققانہ و مدلل ہے اورجدید معلومات کا خزینہ ہے ، قارئین کو اس کے مطالعہ سے یہ حقیقت واضح ہو جائے گی کہ کتاب الآثار امام اعظم رضی اللہ عنہ کی تالیف ہے اور یہ کہ یہ حدیث کی کتابوں میں سب سے پہلی کتاب ہے۔

التعليق المختار على كتاب الآثار از مولانا قیام الدین عبد الباری فرنگی محلی رحمہ الله
اس نادر تالیف میں حنفی مذہب کی تاریخ ، مراکز اشاعت مذہب حنفی ، کتب احادیث کی حیثیت اور ان کے مراتب و درجات ، کتاب الآثار کا مرتبہ و مقام ، لفظ اثر کی تحقیق و حقیقت ، تعداد احادیث و آثار ، کتاب الآثار میں امام محمد کا انداز بیان و استدلال ، تذکرہ امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ ، تذکره دیگر شیوخ امام محمد ، بحث جرح و تعدیل ، بحث ارسال حدیث ، بحث تدلیس

الايثار بمعرفة رواة الآثار از حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ الله
اضافہ شدہ نسخہ محدث جلیل علامہ محمد عبد الرشید نعمانی رحمہ الله کے حواشی سے مزین

الاختيار في ترتيب الآثار از مولانا محمد الثانی محمد عبد الحلیم رحمہ الله
یہ کتاب الآثار کا اشاریہ ہے

صفحات: 484
اشاعت: 1410ھ
ناشر: الرحیم اکیڈمی کراچی

دیگر نسخہ

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *