Download (1MB)
التوریع عن فساد التوزیع
مفاسد چندہ – احتیاط اور علاج
تالیف: حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
جمع و ترتیب: نجم العلماء مولانا سید نجم الحسن تھانوی
صفحات: ۴۲
اشاعت: ۱۴۴۵ / ۲۰۲۴
ناشر: مرکز معارف حکیم الامت تھانہ بھون
اس دور فتن میں جہاں بے انتہا فتنے رونما ہیں، ان میں سے ایک عظیم فتنہ یہ ہے کہ بعض چیزیں جو شریعت میں جائز ہیں اور اہلِ اسلام اس کو ایک دینی اور اسلامی چیز سمجھ کر کرتے ہیں ؛ مگر ان میں حدود شرعیہ کی رعایت نہ کرنے کی وجہ سے وہ معصیت اور واجبِ ترک بن جاتے ہیں، منجملہ ان کے چندہ کی وصولی کا مسئلہ کہ وہ فی نفسہ مستحسن ہے؛ مگر اس میں اس زمانہ میں بے شمار مفاسد پیدا ہو گئے ہیں؛ اس لیے ضرورت ہوئی کہ اس کے مفاسد واضح کیے جاویں اور احکام وحدود بتائے جائیں۔ الحمد للہ حضرت حکیم الامت قدس سرہ کا یہ رسالہ اس موضوع میں بے نظیر ہے۔ اللہ تعالٰی ہم سب کو اس پر عمل کی توفیق بخشیں۔۔۔۔ حضرت مولانا شاہ عبد الحليم جونپوری بانی جامعہ ریاض العلوم گورینی
فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔