Maghfirat ki Sharten By Maulana Zulfiqar Ahmad Naqshbandi مغفرت کی شرطیں
Download (3MB)
مغفرت کی شرطیں
سورۃ الاحزاب آیت ۳۵ کی تفسیر پر مشتمل بیانات کا مجموعہ
افادات: حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی
مرتب: ڈاکٹر شاہد محمود نقشبندی
صفحات: ۲۵۹
اشاعت اول اکتوبر 2019 ء
ناشر: مکتبۃ الفقیر فیصل آباد
زیر نظر کتاب حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہم کے دوران اعتکاف ہونے والے بیانات کی ایک کڑی ہے جو حضرت ہر سال زیمبیا میں فرماتے ہیں۔ یہاں کثیر تعداد میں مقامی حضرات کے علاوہ بعض دیگر ممالک سے بھی بہت سے احباب حضرت والا سے استفادہ کرنے کے لیے پہنچے ہوتے ہیں ۔ حضرت ہر سال کسی نہ کسی اصلاحی پہلو پر بات کرتے ہیں جس کا خواتین و حضرات کو خاطر خواہ فائدہ ہوتا ہے۔
رمضان ۱۴۲۷ھ میں حضرت دامت برکاتہم نے سورۃ احزاب کی ایک آیت پر بیان فرمایا۔ قرآن پاک کی ہر ہر آیت اپنے اندر علوم و معارف کا ایک وسیع سمندر رکھتی ہے۔ صاحب بصیرت اور اہلِ دل حضرات جب ان آیات کو پڑھتے ہیں تو اس سمندر میں سے بہت سے نادر گواہر و جواہر کو پالیتے ہیں۔ چنانچہ اس سلسلہ بیان میں بھی حضرت والا نے اس آیت کے دس نکات کو کھولا ہے۔ ان کو عمل کی نیت سے پڑھا ہے۔ جائے تو اللہ تعالٰی سے بے حد و حساب اجر اور مغفرت کے حاصل ہونے کی امید ہے۔۔۔
Leave a Reply