Mardon ka Deeni Muallim By Mufti Abu Lubaba Shah Mansoor مردوں کا دینی معلم

Read Online

Mardon ka Deeni Muallim By Mufti Abu Lubaba Shah Mansoor مردوں کا دینی معلم

Download (5MB)

Link 1      Link 2

مردوں کا دینی معلم
عوام الناس کی بنیادی دینی تعلیم و تربیت کے لیے مکمل نصاب
تالیف: مفتی ابو لبابہ شاه منصور
صفحات: ۴۹۱
اشاعت: ربیع الثانی 1439ھـ / 2018 ء
ناشر: الحجاز کراچی

مردوں کا دینی معلم کا تقاضا اس وقت سے آنا شروع ہو گیا تھا جب “خواتین کا دینی معلم” چھپ کر آئی اور پڑھنے والوں نے حوصلہ افزائی کے کلمات اور غائبانہ دعاؤں سے نوازا۔ پھر جب” تسہیل بہشتی زیور” شائع ہوئی اور ہمارے اکابر کی نفوس قدسیہ کی برکت سے بلا مبالغہ لاکھوں کی تعداد میں شائع ہو کر عوامی دینی تعلیم کی مہم آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوئی تو داعیہ پیدا ہوا کہ اس کی بھی تلخیص ہو جائے اور سوال و جواب کی شکل دے دی جائے تو ان شاء اللہ دونوں جڑواں معلم مکمل ہو جائیں گے۔ لہذا یہ جو کچھ آپ کے ہاتھوں میں ہے، خواتین کا دینی معلم کے وزن اور قالب پر تسہیل بہشتی زیور کا عکس اور پرتو ہے۔ اس کا استناد ، حوالہ جات، مقصدی تناظر اور غرض و غایت وہی ہے جو ان دو کتابوں کی تھی کہ دینی تعلیم کو عام فہم، دلنشین اور مستند انداز میں ایسے اسلوب میں پیش کیا جائے جو عصر حاضر میں سانسیں لینے والی نئی نسل کے دل و دماغ کو مانوس ہو اور ان کے لیے بنیادی روحانی تعلیم کا کام دے سکے۔
زبان و بیان کی تسہیل، ذیلی عنوانات کے اضافے اور سوال و جواب کے پیرائے میں ڈھالنے کے بعد آخر میں معروضی سوالات کی شکل میں مشقیں بڑھا دی گئی ہیں۔۔۔۔
خواتین کے دینی معلم کی بہ نسبت زیر نظر کتاب کے شروع میں اصلاح و تربیت کے مضامین زیادہ جامع اور جاندار ہیں۔ مؤلف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *