Download (6MB)
مفتاح الصرف
عربی کے طلبہ کے لئے علم الصرف کے تمام ضروری مسائل کی ضامن کتاب
طریقہ تعلیم اور ضروری اصلاحات کے جدید اضافوں کے ساتھ مکمل چار حصے
تالیف: حضرت مولانا محمد الیاس کوہاٹی صاحب فاضل خیر المدارس ملتان، مدیر مدرسہ شریعۃ الاسلام محلہ الہ آباد سٹی روڈ راولپنڈی
صفحات: ۲۱۰
اشاعت اول: فروری ۲۰۱۰
ناشر: مکتبہ ام القری راولپنڈی
تعارف
مفتاح الصرف ایک عمدہ ترین اور نہایت جامع کتاب ہے۔ اس کی عبارت بھی نہایت آسان ہے جسے طلبہ پوری آسانی کے ساتھ سمجھ سکتے ہیں اور یاد کر سکتے ہیں اس مین طلبہ کو اپنی وہ تمام ضروریات ملیں گی جو علم صرف سے تعلق رکھتی ہیں اور یہ ایک ہی کتاب انشاء اللہ تعالی صرف کی متعدد کتابوں سے بے نیاز کر دے گی ۔
یہ رسالہ چار حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے حصے میں فعل ماضی، مضارع، امر، نہی اور اسم مشتق کے سات قسموں کا بیان ہے ۔ دوسرے میں مجرد و مزید کے باب تیسرے میں ہفت اقسام ہیں اور چوتھے حصے میں اوزان اور بابوں کے خواص اور تثنیہ، جمع، نسبت اور تصغیر کے قواعد ہیں۔
رسالے کے چاروں حصے علم صرف کی تمام ضروریات کے لئے جامع ہیں اس کی عبارت مناسب اختصار کے ساتھ ترتیب دی گئی ہے۔ جس کی بناء پر قواعد و تعریفات کا حفظ کرنا آسان ہو گیا ہے۔
فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔