راولپنڈی - کراچی

امتِ مسلمہ کی زبوں حالی پر اہلِ علم و دانش بے چین و مضطرب دکھائی دیتے ہیں اور فکری آبیاری کے لیے عملاً کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن شخصیت سازی کے اسلوب سے عدم واقفیت کی وجہ سے مؤثر دینی کام نہیں کر پاتے۔ عملی میدان میں پیش آمدہ مشکلات کے باعث انہیں ایک ایسے مربی کی تلاش ہوتی ہے جو عملی کام کے تقاضوں اور اسالیب سے آگاہ کرے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت دینی کام میں لگا دے۔

اسی ضرورت کے پیشِ نظر عملی کام کا تجربہ رکھنے والے علماء و فضلاء کے لیے یہ مختصر کورس مرتب کیا گیا ہے، تاکہ انہیں دورِ حاضر کے چیلنجز سے روشناس کرایا جائے اور مؤثر دینی خدمت کا طرز سکھایا جائے، تاکہ وہ اپنی ذات کو معاشرے کے لیے نافع و مؤثر بنا سکیں۔

رجسٹریشن و تفصیلات
albn.org/ulama

Muamalat e Maliya me Aima e Ahnaf ka Ikhtilaf معاملات مالیہ میں ائمہ احناف کا اختلاف

Muamalat e Maliya me Aima e Ahnaf ka Ikhtilaf معاملات مالیہ میں ائمہ احناف کا اختلاف اور مفتی بہ اقوال کی تعیین اور عصری تطبیقات

Read Online

Download (4MB)

Link 1      Link 2

معاملات مالیہ میں ائمہ احناف کا اختلاف – مفتی بہ اقوال کی تعیین اور عصری تطبیقات
پیش نظر کتاب میں فقہ کے مالیاتی ابواب کا گہرائی سے مطالعہ کیا گیا ہے، اس میں حضرات ائمہ احناف کے اختلافات، ان کے دلائل، وجوہ استدالال کا جائزہ لیا گیا ہے اور مختلف کتب فقہیہ کے حوالے سے مفتی بہ قول کی نشان دہی کی گئی ہے، اس میں خاص طور پر متون کا مطالعہ پیش نظر ہے جس میں قدوری ملتقی الابحر، وقایہ کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ یہ مقالہ اپنے موضوع ، اسلوب اور اصول تحقیق کے اعتبار سے منفرد نوعیت کا ہے جس میں فقہ حنفی کے بیشتر مصادر سے استفادہ کیا گیا ہے اسی طرح ہر اختلافی مسئلہ میں مفتی بہ قول کی تعیین کے لیے مختلف فقہی مصادر کے حوالے درج ہیں ، مفتی بہ قول کی روشنی میں جدید مسائل کے انطباق کی بھی کوشش کی گئی ہے اس طرح یہ کتاب جدید و قدیم کا حسین سنگم ہے، جس سے ہم اصل مصادر سے بھی واقف ہوتے ہیں اور ساتھ ہی ان مصادر پر متفرع نئے مسائل سے بھی ہم آہنگ ہوتے ہیں۔

مرتبین: مفتی محمد ارشد ربانی ، مفتی محمود اختر کیفی

نگرانی: جناب مولانا ڈاکٹر محمد شکیب قاسمی صاحب، نائب مہتمم دار العلوم وقف دیوبند
و جناب مفتی امانت علی صاحب قاسمی صاحب، استاذ و مفتی دار العلوم وقف دیوبند

صفحات: ۳۶۸
اشاعت: 2025
ناشر: حجۃ الاسلام اکیڈمی دارالعلوم وقف دیوبند

اجمالی عنوانات

الف۔ مقدمہ: اختلاف کی حقیقت ، اقسام، اسباب، احناف کا فقہی منہج،  ائمہ احناف کا تعارف۔
ب۔ بیع کا تعارف، احکام اور اقسام۔ مختلف فیہ مسائل، مفتی بہ اقوال کی تعیین اور عصری تطبیقات۔
ج۔ شرکت کا تعارف، احکام اور شرائط۔ مختلف فیہ مسائل، مفتی بہ اقوال کی تعیین اور عصری تطبیقات۔
د۔ مضاربت کا تعارف، احکام اور شرائط۔ مختلف فیہ مسائل، مفتی بہ اقوال کی تعیین اور عصری تطبیقات۔
ھ۔ اجارہ کا تعارف، احکام اور شرائط۔ مختلف فیہ مسائل، مفتی بہ اقوال کی تعیین اور عصری تطبیقات۔

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

One comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *