Muhaddiseen e Ezaam Aur Unki Kitabon Ka Ta’aruf By Shaykh Saleemullah Khan محدثین عظام اور ان کی کتابوں کا تعارف

   

Read Online

Muhaddiseen e Ezaam Aur Unki Kitabon Ka Ta'aruf By Shaykh Saleemullah Khan محدثین عظام اور انکی کتابوں کا تعارف

Download(3MB)

Link 1      Link 2

محدثین عظام اور ان کی کتابوں کا تعارف
صحاح ستہ ، ان کے مصنفین ، مشہور محدثین اور ان کی کتابوں کا تفصیلی تعارف

مؤلف: شیخ الحدیث حضرت مولانا سلیم الله خان
صفحات: ۲۷۴
اشاعت: ۱۴۲۶ / ۲۰۰۵
ناشر مکتبہ فاروقیہ کراچی

پیش لفظ از مؤلف
اللہ جل شانہ نے محض اپنے فضل وکرم سے گزشتہ تقریباً نصف صدی سے احادیث کی کتابیں پڑھانے کی توفیق عطا فرمائی ہے، صحاح ستہ اور دوسری کتب حدیث کا سالہا سال درس ہوتا رہا ، ہر کتاب کی ابتدا میں مصنف اور کتاب کا تعارف کرانے کا معمول عام ہے، ہمارے درس میں بھی یہ معمول جاری رہا اور کتاب کو شروع کرنے سے پہلے اس کتاب کے مصنف کے حالات تفصیل کے ساتھ بیان کئے جاتے اور کتاب کی خصوصیات اور تعارف پر مفصل گفتگو کی جاتی۔ مختلف سالوں میں طلبہ اس کو قلمبند کرتے رہے، اس طرح صحاح ستہ ( صحیح بخاری ، صحیح مسلم ، سنن ترمذی، سنن ابی داؤد، سنن نسائی ، سنن ابن ماجہ) کے علاوہ موطا امام مالک، مؤطا امام محمد اور طحاوی شریف حدیث کی ان نو معیاری کتب اور ان کے مصنفین کے تفصیلی حالات الحمد للہ قلمبند ہو گئے، کئی سال پہلے کتابی شکل میں یہ مرتب بھی ہو گئے اور اس کی کتابت بھی ہوگئی تھی لیکن تحقیق و تخریج اور حوالہ جات کا کام اس پر نہیں ہوا تھا اور اس کے بغیر کتاب کی اشاعت پر دل مطمئن نہیں ہو رہا تھا۔
اللہ جزائے خیر دے جامعہ فاروقیہ کے سابق استاذ مولانا عبدالاحد صاحب کو انہوں نے اس کی تحقیق و تخریج کی ذمہ داری قبول کی اور بڑی محنت اور دلچسپی کے ساتھ اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا، مولوی حبیب اللہ زکریا اور مولوی سلیم اللہ زکریا نے پروفوں کی تصحیح میں تعاون کیا۔
امید ہے کہ یہ کتاب نہ صرف دورۂ حدیث کے اساتذہ اور طلبہ کے لیے مفید ہوگی بلکہ عام لوگ بھی ان عظیم شخصیات کے حالات اور علمی کارناموں کو پڑھ کر اپنے ایمان میں تازگی اور قلب وروح میں بالیدگی محسوس کریں گے۔
اللہ جل شانہ اس کو قبولیت عطا فرمائیں اور ہمارے لیے اور پڑھنے والوں کے لیے اس کو ذخیرہ آخرت بنائیں ۔ آمین
و صلى الله تعالى على خير خلقه محمد وعلى آله وصحبه أجمعين

    

  فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔

آپ کی رائے یا تبصرہ