Muhazaraat e Seerat By Dr. Mahmood Ahmad Ghazi محاضرات سیرت

   

Read Online

Muhazaraat e Seerat By Dr. Mahmood Ahmad Ghazi محاضرات سیرت

Download (11MB)

Link 1      Link 2

محاضرات سیرت ﷺ
مصنف: ڈاکٹر محمود احمد غازی

زیر نظر کتاب سیرت سے نہیں علم سیرت سے بحث کرتی ہے۔ سیرت پر اردو زبان میں سینکڑوں کیا معنی ہزاروں کتابیں موجود ہیں ۔ سیرت کے اس کتب خانے میں درجنوں کتابیں تاریخ سیرت میں نمایاں ترین جگہ پانے کی مستحق ہیں اور ایک سے ایک بڑھ کر ہیں۔ تاہم ہماری زبان میں تاریخ سیرت، تدوین سیرت اور مناهج سیرت پر مواد نسبتا کمیاب ہے۔ اُردو دان قارئین سیرت کی بنیادی معلومات اور اہم وقائع سے واقفیت حاصل کرنا چاہیں تو اس کا کافی سامان ہماری زبان میں موجود ہے۔ لیکن سیرت کا یہ علم کن کن مراحل سے گزرا کن کن مقاصد کے پیش نظر سیرت نگاروں نے یہ سارا لٹریچر مرتب کیا اس پر اردو زبان میں مواد کی کمی محسوس ہوتی ہے۔
مزید براں بعض مغربی مصنفین نے سیرت کے ابتدائی مصادر و مآخذ کے بارے میں شبہات کا اظہار کیا ہے اور ابتدائی سیرت نگاروں کی کاوشوں کی علمی حیثیت کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں۔ افسوس یہ ہے کہ ہمارا مغربی تعلیم یافتہ طبقہ مغرب سے آنے والی
ہر رطب دیا بی تحریر کو تحقیق کا بے مثل نمونہ سمجھتا ہے۔ اس طبقے کے بارے میں حکیم الامت حضرت علامہ اقبال نے آج سے اسی نوے سال پیشتر فرمایا تھا کہ مسلمانوں کا جدید تعلیم یافتہ طبقہ نہایت پست فطرت ہے۔ فطرت کی یہ پستی آج انتہاؤں کو چھوتی محسوس ہوتی ہے۔ اب اس کے اثرات قرآن مجید حدیث رسول، فقہ اسلامی اور سیرت پاک کے ذخائر پر عدم اعتماد کی صورتوں میں سامنے آنے لگے ہیں۔ ان حالات میں فن سیرت کی ابتدائی تدوین تاریخ ارتقاء اور مناہج پر گفتگو کرنے کی ضرورت اور اہمیت پہلے سے بہت بڑھ گئی ہے۔۔۔ الخ۔۔۔ مصنف

صفحات: ۷۶۹
ناشر: الفیصل لاہور

اجمالی فهرست
پہلا خطبہ: مطالعہ سیرت کی ضرورت واہمیت
دوسرا خطبہ: سیرت اور علوم سیرت: ایک تعارف ایک جائزہ
تیسرا خطبہ: علم سیرت: آغاز ، ارتقاء تدوین اور توسیع
چوتھا خطبہ: مناہج سیرت: سیرت نگاری کے مناہج اور اسالیب
پانچواں خطبہ: چند نامور سیرت نگار اور ان کے امتیازی خصائص
چھٹا خطبہ: ریاست مد بینہ : دستور اور نظام حکومت
ساتواں خطبہ: ریاست مدینہ معاشرت و معیشت
آٹھواں خطبہ: کلامیات سیرت
نواں خطبہ: فقہیات سیرت
دسواں خطبہ: مطالعہ سیرت ۔ پاک و ہند میں
گیارہواں خطبہ: مطالعہ سیرت دور جدید میں
بارہواں خطبہ: مطالعہ سیرت: مستقبل کی ممکنہ جہتیں

    

  فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔

آپ کی رائے یا تبصرہ