قرض کے جدید مسائل کو اسلامی ماخذ اصلیہ کی روشنی میں سمجھنے اور مرتب و مدلل انداز میں پیش کرنے پر مشتمل یہ مقالہ ہے۔ جس میں عقد قرض کی بنیادی ساخت ، اس کے ارکان کی شرعی شرائط ، قرض کے لین دین کے بارے میں اسلامی مزاج کا تعین ، قرض سے حصول منفعت کا حکم ، میت اور زکوۃ کے متعلق قرض کے خصوصی مسائل، قرض کی وصولیابی کی شرعی طریقوں اور واپسی میں تاخیر پر اسلامی بینکوں میں رائج سزاؤں کا تحقیقی مطالعہ کیا گیا ہے۔ نیز جدید معاشی انقلابات سے وجود میں آنے والے جدید مسائل مثلاً : ہنڈی ، فارن ایکسچینج بیرر سرٹیفکیٹ، بینک اجارہ کے سیکورٹی ڈپازٹ ، بینکی تحویلات اور کرنٹ اکاؤنٹ کی فقہی تکییف بھی کی گئی۔ اس کے علاوہ افراط زر میں ادائیگی قرض کا معیار ، بھاری تجارتی قرضوں پر زکوۃ ، مقروض کی محدود ذمہ داری، تفلیس جیسے تحقیقی عناوین پر بھی نتیجہ خیز بحث کی گئی ہے
Leave a Reply