Qawaid wa Zawabit e Imtihanat Wifaq ul Madaris قواعد و ضوابط امتحانات وفاق المدارس

   

Read Online

Qawaid wa Zawabit e Imtihanat Wifaq ul Madaris قواعد و ضوابط امتحانات وفاق المدارس

Download (1MB)

Link 1      Link 2

وفاق المدارس کے اغراض و مقاصد میں اہل علم کے درمیان توافق و رابطہ ، نظام تعلیم میں یکسانیت اور امتحانات و نصاب میں یکجہتی کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ ان امتحانات میں ہر سال ملک بھر کے مدارس و جامعات کے چھے لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کرتے ہیں۔ انتظامی طور پر یہ ایک مشکل کام ہے کہ خیبر سے کراچی اور کوئٹہ سے گلگت تک تمام مدارس و جامعات کے طلبہ ایک مقررہ تاریخ اور معین وقت میں متعین مراکز کے اندر جمع ہوکر اس شان سے امتحان دیتے ہیں کہ ایک ہی وقت میں پرچہ سوالات پورے ملک کے طلبہ کے ہاتھوں میں پہنچتا ہے ۔ وفاق المدارس کے امتحانات میں نگران اعلیٰ و معاون نگران اجنبی اور دیانت دار علماء ہوتے ہیں۔ جن سے کسی ناجائز مراعات کا تصور نہیں کیا جاسکتا ۔ طلبہ و طالبات صرف اپنی ذاتی استعداد و قابلیت ہی سے پرچہ حل کرتے ہیں۔ امتحان کا مقررہ وقت ختم ہوتے ہی ہر مرکز کے ناظم امتحان تمام کا پیوں کے بنڈل کو سیل کرکے اسی وقت دفتر وفاق کو رجسٹڑی کر دیتے ہیں۔ حکومت اپنے تمام تر وسائل کے باوجود انتظامی دشواریوں کے باعث ہر ڈویژن میں الگ تعلیمی بورڈ قائم کرتی ہے جو کہ ایک وقت میں ایک کلاس کا امتحان لیتے ہیں۔ مگر بحمد اللہ وفاق المدارس ملکی سطح پر ایک ہی وقت میں تمام درجات کا امتحان لیتا ہے اور ایک ماہ کے اندر نتائج کا اعلان کرتا ہے ۔ وفاق المدارس کے اس محفوظ اور ہر طرح سے قابل اعتماد نظام امتحانات میں کسی طالب علم یا مدرسہ کے ساتھ رعایت کئے جانے کا کوئی امکان باقی نہیں رہتا۔ چنانچہ مشہور و معروف جامعات کے ساتھ ساتھ گم نام اور غیر معروف مدارس کے طلبہ و طالبات بھی امتیازی پوزیشن حاصل کرتے رہتے ہیں۔ 
الحمد للہ وفاق کے نظام امتحان پر عصری ادارے بھی رشک کرتے ہیں۔ یہ شاندار نظام امتحان حضرات اکابرین کے مقررہ قواعد وضوابط پر سختی سے عملدرآمد کی بدولت ہے۔
الحمد للہ اکابر وفاق نے شروع سے ہی امتحانی نظم کیلئے قواعد وضوابط وضع کئے وقتا فوقتا مجلس عاملہ اور امتحانی کمیٹی ان پر نظر ثانی و ترمیم کرتی رہی۔ انہی قواعد پر عملد رآمد کی بدولت شاندار نظام امتحان قائم ہوا، یہی وجہ ہے کہ وفاق کے نظام امتحان پر عصری ادارے بھی رشک کرتے ہیں۔
ناظم دفتر وفاق مولانا عبد المجید صاحب اور ان کے معاون محمد سیف اللہ نوید نے از سر نو درجہ حفظ و درجہ کتب کے امتحانی قواعد و ضوابط کو یکجا کیا ہے نیز مسئولین امتحان کی سہولت کیلئے امتحانی اخراجات کی ادائیگی کا طریقہ کار مرتب کر کے اس کے متعلقہ فارم بھی شامل کر دئیے ہیں ان کی اس کاوش سے نظم امتحان اور ادائیگی کے نظم میں شفافیت سے ادارہ کے وقار میں اضافہ ہو گا۔
وفاق کے ناظمین اور جملہ مسئولین سے گزارش ہے کہ ان قواعد وضوابط کی روشنی میں نگران عملہ کی تربیت کریں اور ان پر عملد آمد کو یقینی بنائیں اور اخراجات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں اور اخراجات کی ادائیگی کیلئے دئیے گئے فارم استعمال کریں۔
درجہ حفظ و مکتب کے امتحانات سے متعلق قواعد و ضوابط مرتب کیے ہیں اور امتحانی اخراجات کی ادائیگی کا طریقہ کار مرتب کیا گیا ہے۔ نیز متعلقہ فارم بھی شامل کئے گئے ہیں مسئولین حضرات قواعد وضوابط کی پاسداری کو یقینی بنائیں اور نگران عملہ کی تربیت انہی قواعد وضوابط کے مطابق کریں۔ مولانا محمد حنیف جالندھری

   

Leave a Reply