Share this Book
Related Books

Read Online
Download Link 1
Download Link 2
تدریس قرآن مع حل لغات و تركيب
محقق و مدلل علماء کبار کی پسند فرمودہ ، طلبہ عزیز کی ہر دل عزیز ، ضعیف اقوال و آراء سے پاک ، عوام و خواص ہر ایک کے لیے عام فہم ، ذہین طلبہ کے لیے قیمتی مواد اور عمدہ نکات پر مشتمل مختصر بے نظیر تفسیر
تالیف: مولانا حسین احمد صاحب قاسمی ہردواری استاد دار العلوم دیوبند
نظر ثانی: حضرت مولانا مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری صاحب
ناشر مکتبۃ الاطہر دیوبند
پاره ۳۰ – عم يَتَسَاءَلُونَ
تبارک الذی پارہ ۲۹
Related Books


یہ حضرات دوسروں کو قربانی کی ترغیب دیتے ہیں، فضائل سناتے ہیں، مسائل اور آداب سیکھاتے ہیں جبکہ خود اس عمل سے محروم رہتے ہیں۔
یہ وہ لوگ ہیں جن کی ہر عید اس امید کے ساتھ آتی ہے کہ اس دفعہ قربانی کریں گے لیکن ہر دفعہ کی طرح یہ عید بھی یوں ہی گذر جاتی ہے تب یہ اور ان کے بچے ایک دوسرے کو تسلی دیتے ہوئے اگلی عید سے امید باندھ لیتے ہیں۔
ان کا عید کا دن، انتظار کا دن ہوتا ہے، رشتہ داروں، پڑوسیوں کا انتظار، دوستوں اور تعلق والوں کا انتظار۔
یہ لوگ عید کے دن گھر جائیں تو بچوں کے سامنے ٹوٹتے بنتے ہیں، باہر جائیں تو عزت نفس کو ٹھیس پہنچتی ہے۔
یہ لوگ رب کی مرضی، تقدیر کے فیصلوں، معاشرے کے عدم توازن کو تو سمجھتے ہیں اور صابر رہتے ہیں لیکن ان کے ماتحت تو نہیں سمجھتے ہوں گے۔
کیا یہ اپنی محرومی، مایوسی، ہماری رویوں کو لیکر اپنے رب سے راز و نیاز نہیں کرتے ہوں گے؟۔
لہذا ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ جو لوگ پورا سال ہماری فکر کرتے ہیں ایسے موقع پر ہم ان کی فکر کریں۔ اپنے آس پاس ایسے لوگوں کو ڈھونڈیں اور ان کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔ اگر آپ کو رہنمائی چاہیے تو ہم سے رابطہ کریں۔
Leave a Reply