امتِ مسلمہ کی زبوں حالی پر اہلِ علم و دانش بے چین و مضطرب دکھائی دیتے ہیں اور فکری آبیاری کے لیے عملاً کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن شخصیت سازی کے اسلوب سے عدم واقفیت کی وجہ سے مؤثر دینی کام نہیں کر پاتے۔ عملی میدان میں پیش آمدہ مشکلات کے باعث انہیں ایک ایسے مربی کی تلاش ہوتی ہے جو عملی کام کے تقاضوں اور اسالیب سے آگاہ کرے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت دینی کام میں لگا دے۔

اسی ضرورت کے پیشِ نظر عملی کام کا تجربہ رکھنے والے علماء و فضلاء کے لیے یہ مختصر کورس مرتب کیا گیا ہے، تاکہ انہیں دورِ حاضر کے چیلنجز سے روشناس کرایا جائے اور مؤثر دینی خدمت کا طرز سکھایا جائے، تاکہ وہ اپنی ذات کو معاشرے کے لیے نافع و مؤثر بنا سکیں۔

رجسٹریشن و تفصیلات
albn.org/ulama

حافظ اور حافظہ کے لئے تجوید کورس وفاق المدارس العربیہ پاکستان

تجوید کا یہ کورس تعلیمی بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا مرتب کردہ ہے۔ یہ نصاب دو سال کے دورانیے پر مشتمل ہے۔

داخلہ کے لئے وفاق کی سندِ حفظ شرط ہے۔ طلبہ و طالبات کو وفاق المدارس کا امتحانِ تجوید پاس کرنے پر شہادۃ التجوید جاری کی جاتی ہے۔

سال اول (پہلا سال)
خلاصۃ التجوید از حضرت قاری اظہار احمد تھانوی صاحب
جمال القرآن از حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی
حدر ابتدائی دس پارے
ترتیل پاره ۲۹ و ۳۰ مع عملی اجراء قواعد تجوید
علم الصرف حصہ اول از مولانا مشتاق احمد صاحب چرتھاولی صاحب
تعلیم الاسلام دو حصے از مولانا مفتی محمد کفایت اللہ دہلوی صاحب مع سیرت الرسول ﷺ (مرتبہ وفاق)
سال دوم (دوسرا سال)
فوائد مکیہ از حضرت مولانا عبد الرحمن صاحب مکی
المقدمة الجزريه مع ترجمہ و حفظ ابیات
حدر آخری بیس پارے
ترتیل پاره ۲۸ مع عملی اجراء قواعد
علم الصرف حصہ دوم از مولانا مشتاق احمد صاحب چرتھاولی صاحب
تعلیم الاسلام آخری دو حصے از مولانا مفتی محمد کفایت اللہ دہلوی صاحب
برائے مطالعہ: جامع الوقف مع معرفۃ الوقوف (مولانا قاری محب الدین احمد صاحب لکھنوی)

کتابیں اور شروحات

خلاصۃ التجوید حضرت قاری اظہار احمد تھانوی صاحب

جمال القرآن حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی

ہدیۃ العثمانی شرح جمال القرآن مولانا قاری محمد رمضان صاحب

علم الصرف مولانا مشتاق احمد صاحب چرتھاولی صاحب

شرح علم الصرف اولین شیخ محمد رضوان صاحب

تعلیم الاسلام مولانا مفتی محمد کفایت اللہ دہلوی صاحب

فوائد مکیہ حضرت مولانا عبد الرحمن مکی صاحب

جامع الوقف مع معرفۃ الوقوف مولانا قاری محب الدین احمد صاحب لکھنوی

توضیح الوقف اردو حاشیہ جامع الوقف قاری محمد صدیق سانسرودی فلاحی صاحب

غلطی کی نشاندہی یا معلومات/مشورہ کے لئے نیچے کمینٹس میں رابطہ کریں

Share your love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *