راولپنڈی - کراچی

امتِ مسلمہ کی زبوں حالی پر اہلِ علم و دانش بے چین و مضطرب دکھائی دیتے ہیں اور فکری آبیاری کے لیے عملاً کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن شخصیت سازی کے اسلوب سے عدم واقفیت کی وجہ سے مؤثر دینی کام نہیں کر پاتے۔ عملی میدان میں پیش آمدہ مشکلات کے باعث انہیں ایک ایسے مربی کی تلاش ہوتی ہے جو عملی کام کے تقاضوں اور اسالیب سے آگاہ کرے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت دینی کام میں لگا دے۔

اسی ضرورت کے پیشِ نظر عملی کام کا تجربہ رکھنے والے علماء و فضلاء کے لیے یہ مختصر کورس مرتب کیا گیا ہے، تاکہ انہیں دورِ حاضر کے چیلنجز سے روشناس کرایا جائے اور مؤثر دینی خدمت کا طرز سکھایا جائے، تاکہ وہ اپنی ذات کو معاشرے کے لیے نافع و مؤثر بنا سکیں۔

رجسٹریشن و تفصیلات
albn.org/ulama

Tashil e Farsi By Mufti Muhammad Javed Saharanpuri تسہیل فارسی

Tashil e Farsi By Mufti Muhammad Javed Saharanpuri تسہیل فارسی

Read Online

Download (2MB)

Link 1      Link 2

تسهیل فارسی مع مفید حواشی
مؤلف: مفتی محمد جاوید قاسمی سہارنپوری سابق معین المدرسین دارالعلوم دیو بند
صفحات: ۱۰۳
ناشر: مکتبہ دار الفکر دیو بند

خصوصیات
تیسیر المبتدی کی طرح کتاب کو دو بابوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلے باب میں صرف فارسی اور دوسرے باب میں محو فارسی کے تمام ضروری قواعد کو جمع کیا گیا ہے۔
کتاب کے مضامین کو اسباق پر تقسیم کر دیا گیا ہے، کل ساٹھ سبق ہیں ، سترہ سبق درمیان میں مصادر سے متعلق ہیں اور باقی تینتالیس اسباق میں قواعد کو مثالوں کے ساتھ جمع کیا گیا ہے۔
جو اصطلاحات عربی اور فارسی دونوں زبانوں میں مشترک طور پر پائی جاتی ہیں ان کی ایسی تعریف لکھی گئی ہے جو آگے چل کر نحو میر، میزان وغیرہ میں کام آئے، نیز ممکنہ اور ضروری حد تک نحومیر و میزان کے تمام اہم قواعد کو لینے کی کوشش کی گئی ہے۔
ہر سبق کے بعد تمرین دی گئی ہے، تا کہ یہیں سے طلباء اصطلاحات کو پہچاننے اور اجراء و ترکیب کے عادی ہو جائیں۔
جو باتیں اہم اور ضروری ہیں لیکن ان کا تعلق سمجھنے سے ہے یا ان کا ابھی طلباء کو یاد کرا نا زیادہ مفید نہیں ہے ، ان کو نیچے حاشیہ میں دے دیا گیا ہے، تاکہ اگر استاذ محترم ضرورت محسوس کریں تو طلباء کو وہ باتیں بتا دیں یا اگر موقع ہو تو زبانی یاد کرا دیں۔

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *