Download (7MB)
علامہ جلال الدین سیوطی
اور ان کی سوانح حیات، علمی کمالات، دینی خدمات کا تحقیقی جائزہ ، مشہور عربی تصنیفات کا تعارف اور ان پر مختصر و جامع تبصرہ ، نیز گوناگوں علوم میں ان کی تالیفات کی مختلف اور مکمل فہرست
مؤلف: مولانا ڈاکٹر عبد الحلیم چشتی فاضل دارالعلوم دیوبند
صفحات: ۳۸۴
اشاعت: شوال ۱۴۲۱
ناشر: ڈاکٹر محمد عبدالرحمن غضنفر مؤسس و مدیر الرحیم اکیڈیمی اعظم نگر لیاقت آباد کراچی
یہ ایک بین الاقوامی علمی شہرت کی مالک شخصیت کی دینی ، فکری، علمی و تحقیقی خدمات کا تذکرہ ہے جس نے متداول و مشہور اسلامی علوم و فنون میں اپنی تالیفات کا نادر و بیش بہا ذخیرہ اہل علم کے لئے یاد گار چھوڑا جو بایں ہمہ وسعت و ترقی علوم و فنون ، آج بھی ہر عالم و محقق کی رہنمائی کرتا ہے۔
یہ مبالغہ نہ ہوگا کہ نویں صدی ہجری کے بعد سات علوم ۱- تفسیر، ۲- حدیث، ۳ – فقہ، ۴- نحو، ۵ – معانی، ۶ – بیان ۷ – بدیع، جن میں سیوطی کو اجتہاد کا دعوی تھا کسی زبان میں ایسی کوئی کتاب نہیں مل سکے گی جس میں علامہ موصوف کی کسی کتاب کا حوالہ موجود نہ ہو ۔ علامہ موصوف کی شخصیت، افادہ علمی، وسعت نظر، کثرت معلومات، کثرت تالیفات اور استحضار علم میں مثالی شخصیت کی حیثیت اختیار کر گئی تھی، چنانچہ مذکورہ بالا صفات کی جامع شخصیت کو آخری دور میں “سیوطی دوراں” کے لقب سے یاد کیا جانے لگا تھا۔
اردو زبان میں ایسی جامع شخصیت پر تحقیقی انداز میں بہت کم لکھا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ جلال الدین سیوطی پر اردو میں کوئی مختصر و جامع تذکرہ موجود نہیں۔ ضرورت اس امر کی تھی کہ ان کے مختصر حالات تحقیقی انداز میں قلمبند کئے جاتے، ان کے علمی کارناموں کا فی الجملہ تعارف کرایا جاتا ان کی تصانیف پر قدرے روشنی ڈالی جاتی تاکہ اہل علم اور عام پڑھے لکھے لوگ اس سے فائدہ اٹھاتے، مجھے امید ہے کہ اردو ادب میں علامہ جلال الدین سیوطی کی زندگی کے حالات اور ان کے دینی و علمی کارناموں کے سلسلہ میں یہ کوشش انشاء اللہ مفید ثابت ہو گی۔۔۔ مؤلف
فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔
nice book
Thanks and Allah bless on us company please send me another pdf book Taysaeer al quran by abdur Rahman kalani part 2.& 3 waslam