Download (2MB)
تذکرہ استاذ العلماء حضرت مولانا اعجاز احمد اعظمی
تالیف: مولانا مفتی اختر امام عادل قاسمی
صفحات: ۱۲۹
سن اشاعت: ۱۴۴۵ھ مطابق ۲۰۲۳
ناشر: دائرة المعارف الربانيۃ جامعہ ربانی سمستی پور بہار
عرض مؤلف
حضرت الاستاذ خاتم المدرسين ، زبدة المحققين مولانا اعجاز احمد اعظمی کی وفات کے بعد میں نے ایک مفصل تاثراتی تحریر لکھی تھی جس میں حضرت مولانا کے امتیازات و کمالات اور طریقہ تعلیم و تربیت پر روشنی ڈالی گئی تھی ، وہ تحریر بعد میں ” ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم ۔۔۔ ” کے نام سے کتابی صورت میں شائع ہوئی، لیکن اس مضمون میں حضرت کے علمی حصہ پر زیادہ گفتگو نہیں آسکی تھی، مجھے اس کا احساس تھا، اور ارادہ تھا کہ حضرت کے علمی حصہ پر بھی میں لکھوں گا، حسن اتفاق ایک خاص مناسبت سے مجھے حضرت کے علمی حصہ پر لکھنے کی توفیق میسر آئی ، چنانچہ اس کتاب میں اس مضمون کو بھی شامل کر دیا گیا ہے ، نیز پچھلے حصہ میں کچھ حک وفک بھی کیا گیا ہے ، اس طرح حضرت مولانا کی زندگی پر ایک اچھی علمی اور دستاویزی چیز تیار ہو گئی ہے ، امید ہے کہ اس نئے مجموعہ کو بھی قبولیت حاصل ہو گی ، اور حضرت مولانا کی شخصیت پر کام کرنے والوں کے لئے یہ کتاب مشعل راہ ثابت ہو گی ان شاء اللہ۔
Leave a Reply