Download (3MB)
تذکرہ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنیؒ
مجموعہ مضامین: مولانا ابو الحسن علی ندوی
ترتیب و پیشکش: سید محمود حسن حسنی ندوی
صفحات: ۱۶۰
اشاعت: رمضان المبارک ۱۴۳۷ھ مطابق جون ۲۰۱۶
مکتبہ سید احمد شہید رائے بریلی
پیش نظر کتاب تذکرہ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی قدس سره در اصل ان مضامین و مقالات اور خطابات کا مجموعہ ہے جو مختلف مناسبت سے مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی حسنی ندوی نور اللہ مرقدہ کے سامنے آئے، مکاتیب شیخ الاسلام پر اس کے مرتب حضرت مولانا نجم الدین اصلاحی رحمۃ اللہ علیہ نے مقدمہ لکھوایا تھا، جو اس کی دوسری جلد میں شامل کیا گیا ہے، اور حضرت مولانا قدس سرہ پر مولانا فرید الوحیدی علیہ الرحمہ کی مبسوط کتاب پر تفصیلی مقدمہ اور حضرت شیخ الاسلام پر ایک سیمینار کے مقالات کا مجموعہ جو مولانا ڈاکٹر رشید الوحیدی صاحب کا مرتب کردہ ہے، اور دار العلوم ندوۃ العلماء کی مسجد میں حضرت مولانا نور اللہ مرقدہ کا ایک تعزیتی خطاب جو ماہنامہ الفرقان“ لکھنو میں شائع ہوا تھا، اور نزہۃ الخواطر جلد ہشتم میں حضرت شیخ الاسلام قدس سرہ کا تذکرہ جو اس کے مصنف حضرت مولانا عبدالحی حسنی رحمۃ اللہ علیہ (سابق ناظم ندوۃ العلماء) کے قلم سے تھا، جس کی اشاعت کے وقت اس کی تکمیل حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی نور اللہ مرقدہ نے کی تھی ، جس کا ترجمہ برادرم مولوی محمد اصطفاء الحسن کاندھلوی ندوی (استاد دار العلوم ندوۃ العلماء) نے کیا ہے، اور پرانے چراغ ” و سوانح حضرت رائے پوری، و حضرت مولانا محمد الیاس اور ان کی دینی دعوت اور سوانح حضرت مولانا محمد زکریا کاندھلوی اور حضرت مولانا نور اللہ مرقدہ کی بعض دوسری تحریروں سے جو مواد دستیاب ہوا، اس کو ان کے حوالوں کے ساتھ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جارہی ہے۔
فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔