Alhilatun Najizah li Al Halilatul Aajizah By Maulana Ashraf Ali Thanvi الحیلۃ الناجزۃ للحلیلۃ العاجزۃ

   

Read Online

Alhilatun Najizah li Al Halilatul Aajizah - الحیلۃ الناجزۃ للحلیلۃ العاجزۃ

Download (15MB)

Link 1      Link 2

یہ کتاب در حقیقت درج ذیل پانچ رسائل کا مجموعہ ہے۔
الحیلۃ الناجزہ للحلیلۃ العاجزۃ – ( یہ خود حضرت تھانوی کی تحریر ہے )۔
 المختارات في مهمات التفريق والخيارات ( یہ حضرت مولانا عبد الکریم صاحب گمتھلوی کی تحریر ہے، جو حضرت تھانوی کے حکم پر مرتب کی گئی تھی )
 حكم الازدواج مع اختلاف دين الأزواج ( یہ حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب دیوبندی کی تحریر ہے، یہ بھی حضرت تھانوی کے حکم کے مطابق لکھی گئی )۔
المرقومات للمظلومات ( به مذكورہ بالا تینوں رسائل کا خلاصہ ہے، جس کو حضرت تھانوی نے از خود تحریر فرمایا تھا )۔
 رفاق المجتهدين للنظر في وفاق المجتهدين ( یہ حضرت مولانا عبد الکریم صاحب گمتھلوی کی تحریر ہے، جس میں الحیلۃ الناجزہ پر کئے گئے اعتراضات کا جواب ہے )۔

تحقيق وترتيب: حضرت مولانا مفتی عبد الرزاق قاسمی امروہی خادم الحديث والافتاء جامعه اسلاميہ عربيہ جامع مسجد امروہہ
صفحات: ۳۱۷
طباعت: ربیع الاول ۱۴۳۵ مطابق جنوری ۲۰۱۴ء
ناشر: امارت شرعیہ ہند ، بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی

اسلام کی نظر میں نکاح ایک پائیدار رشتہ ہے، جسے عام حالات میں توڑنا پسندیدہ نہیں ہے، اسی لئے شریعت میں طلاق کا اختیار عورت کو نہیں دیا گیا کہ کہیں اپنی فطری کمزوری کی بنا پر عورت اس اختیار کا غلط استعمال نہ کرلے، لیکن کبھی کبھی ایسے حالات پیش آتے ہیں کہ طلاق یا تفریق ناگزیر ہوتی ہے، اور بعض وجوہ سے مرد سے اس کا حاصل کرنا مشکل یا ناممکن ہو جاتا ہے، تو ایسی صورت میں شرعی قاضی کو اختیار ہوتا ہے کہ وہ مقدمہ کی سماعت کرے اور مناسب سمجھے تو ضابطہ کے مطابق تفریق کا فیصلہ کرے، لیکن ہندوستان جیسے جمہوری ممالک میں جہاں اسلامی نظام قضا جاری نہیں ہے، وہاں فقہ حنفی کی رو سے ایسی مظلوم عورتوں کی گلو خلاصی کی کوئی صورت نہیں ہے؛ البتہ فقہ مالکی میں جماعت مسلمین ( شرعی پنچایت ) قاضی الشرع کے قائم مقام ہو کر ایسے معاملات کو حل کرنے کی مجاز ہوتی ہے۔
بریں بنا ضرورت محسوس ہوئی کہ ہندوستانی مظلوم خواتین کے لئے آسانی کی راہ نکالی جائے ، چناں چہ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ نے اپنے وقت کے اکابر علماء کی تائید و تصویب بالخصوص شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی نور اللہ مرقدہ کے تعاون سے اس موضوع پر ایک شاہ کار کتاب مرتب کرائی، جو اہل علم کے درمیان ” الحیلة الناجزہ کے نام سے معروف ہے، ویسے یہ کتاب پانچ رسائل کا مجموعہ ہے، جس میں درج ذیل ۹ موضوعات پر سیر حاصل اور مدلل گفتگو کی گئی ہے: (۱) تفویض طلاق (۲) زوجہ عنین (۳) زوجہ مفقود (۴) زوجہ حاضر متعنت (۵) زوجه غائب غیر مفقود (۶) حرمت مصاہرت (۷) خیار بلوغ (۸) خیار کفائت (۹) اختلاف دین ۔

    

  فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔

آپ کی رائے یا تبصرہ