امتِ مسلمہ کی زبوں حالی پر اہلِ علم و دانش بے چین و مضطرب دکھائی دیتے ہیں اور فکری آبیاری کے لیے عملاً کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن شخصیت سازی کے اسلوب سے عدم واقفیت کی وجہ سے مؤثر دینی کام نہیں کر پاتے۔ عملی میدان میں پیش آمدہ مشکلات کے باعث انہیں ایک ایسے مربی کی تلاش ہوتی ہے جو عملی کام کے تقاضوں اور اسالیب سے آگاہ کرے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت دینی کام میں لگا دے۔

اسی ضرورت کے پیشِ نظر عملی کام کا تجربہ رکھنے والے علماء و فضلاء کے لیے یہ مختصر کورس مرتب کیا گیا ہے، تاکہ انہیں دورِ حاضر کے چیلنجز سے روشناس کرایا جائے اور مؤثر دینی خدمت کا طرز سکھایا جائے، تاکہ وہ اپنی ذات کو معاشرے کے لیے نافع و مؤثر بنا سکیں۔

رجسٹریشن و تفصیلات
albn.org/ulama

Deviant Sects || فرق ضاله

Aqaid e Ahle Sunnat wal Jamat By Maulana Ejaz Ahmad Ashrafi عقائد اہل السنت و الجماعت از مولانا ابو حفص اعجاز احمد اشرفی

Aqaid e Ahle Sunnat wal Jamat By Maulana Ejaz Ahmad Ashrafi عقائد اہل السنت و الجماعت

ازہار القلائد فی توضیح العقائد – عقائد اہل السنت والجماعت
توحید و صفات باری تعالی ۔ رسالت – قیامت اور علامات قیامت – عالم برزح – تقدیر
از مولانا ابو حفص اعجاز احمد اشرفی… مزید

Irtidadi Fitnay By Maulana Muhammad Mubarak Rashadi ارتدادی فتنے از حضرت مولانا محمد مبارک صاحب

Irtidadi Fitnay By Maulana Muhammad Mubarak Rashadi ارتدادی فتنے

ارتدادی فتنے اسباب اور تدارک – رسالہ میں فتنہ ارتداد کی بنیاد اور طریقہ کار سے بحث کرنے کے ساتھ ان فتنوں کے قلعے قمع کرنے کی تدابیر اور علماء کرام کی ذمہ داریوں کی طرف بڑی دل سوزی کے ساتھ متوجہ کیا گیا ہے۔ حضرت مولانا محمد مبارک صاحب… مزید

Ikhtilaf e Manhaj wa Fikr By Abul Qasim Nomani اختلاف منہج و فکر از مولانا مفتی ابو القاسم نعمانی

Ikhtilaf e Manhaj wa Fikr By Maulana Abul Qasim Nomani اختلاف منہج و فکر

یہ کتاب غیر مقلدین کی اصولی اغلاط ، فکری انحراف اور ان کی جارحیت و افترا پردازیوں سے واقفیت کا کافی سامان بہم پہنچاتی ہے۔ اصولی و فروعی دونوں پہلوؤں سے اس فرقے کے زیغ و انحراف کا پردہ چاک کیا گیا ہے، اس میں سنت، اجماع، قیاس اور تقلید… مزید