عالیہ السنۃ الاولی بنات کا تعلیمی نصاب مع کتب و شروحات
درجہ عالیہ سال اول (السنۃ الاولی) کا یہ نصاب اہل السنۃ والجماعۃ کے تعلیمی بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا مرتب کردہ ہے۔ یہ درس نظامی طالبات کا تیسرے سال کا نصاب ہے جو کہ ضروری دینی علوم و فنون پر مشتمل ہے اور بچیوں اور عورتوں کے لیے مرتب کیا گیا ہے۔ اس کا امتحان وفاق المدارس لیتا ہے اور پاس ہونے کی صورت میں سند جاری کرتا ہے۔
واضح رہے کہ داخلے کے لیے طالبہ کا ثانویہ خاصہ کا پاس ہونا، نیز کسی رجسٹرڈ مدرسہ میں پڑھنا اور اسی مدرسہ سے داخلہ بھیجنا ضروری ہے۔
نصاب تعلیم عالیہ سال اول برائے طالبات وفاق المدارس العربیہ پاکستان |
---|
ترجمہ و تفسیر سورہ روم تا اختتام سورہ مرسلات، سورۃ الواقعہ اور سورۃ الملک کا حفظ |
ریاض الصالحین ابتدا سے کتاب الفضائل تک |
مختصر القدوری از کتاب البیوع تا کتاب النکاح اور از کتاب الجنایات تا کتاب الفرائض |
نورالانوار بحث سنت اور اجماع |
السراجی ابتدا تا ختم باب الرد |
دروس البلاغہ |
العقیدۃ الطحاویۃ کا متن |
مختارات ( مصنفہ: مولانا ابوالحسن علی ندوی) حصہ اول |
عالیہ سال اول کی کتابیں اور شروحات
غلطی کی نشاندہی کے لئے یا معلومات کے لئے نیچے کمینٹس میں رابطہ کریں
Leave a Reply