Lataif e Ilmia By Allama Ibnul Jawzi لطائف علمیہ/ کتاب الاذکیا

   

Read Online

Lataif e Ilmia By Allama Ibnul Jawzi لطائف علمیہ/ کتاب الاذکیاء

Download (6MB)

Link 1     Link 2

لطائف علمیہ اردو ترجمہ  کتاب الاذکیا
مصنف: امام ابن جوزی
ترجمہ: مولانا اشتیاق احمد
صفحات: ۳۶۲
ناشر: اسلامی کتب خانہ لاہور

اس کتاب میں علامہ ابن جوزی نے ذکاوت و ذہانت کے مختلف الانواع نمونے پیش فرمائے ہیں اور انبیاء ؑ سے لے کر اولیاء، عرفاء، علماء، صلحاء، ادباء، شعراء، رؤسا، ارباب صنعت و حرفت، قضاة، والیان ملک، عوام حتی کہ بد وضع طبقات تک کے مزاح و خوش طبعی اور ذکاوت کے مقالات اور معاملات کے نمونے ابواب و فصول پر منقسم کر کے یکجا کر دیے ہیں ۔ جن سے مختلف اہل کمال کی رسا عقلوں، ذہانتوں، طباعیوں اور زندہ دلی کے جوہر نمایاں ہوتے ہیں اور عقلوں کو مختلف معنوی راہوں میں گھومنے پھرنے کی راہیں ملتی ہیں۔ یہ کتاب فی الحقیقت تاریخ بھی ہے۔ مردہ دلوں اور یژمردہ طبیعتوں کے لیے روح افزا طب بھی ہے اور کند عقلوں کی غباوۃ دور کرنے کے لیے ایک اکسیر علاج بھی ہے جس سے مردہ عقل میں تیزی اور اُمنگ پیدا ہو جاتی ہے۔ آدمی ہنستا بھی ہے اور عبرت بھی پکڑتا ہے۔ پابند منفرح بھی ہوتا ہے اور سوچتا بھی ہے اور اس طرح ایک زنده طبیعت لے کر اعلیٰ مقاصد کے لیے دوڑتا بھی ہے۔ پس ابن جوزی نے کتاب الاذکیا لکھ کر دل لگی نہیں کی بلکہ دل کی لگی کا سامان کیا ہے۔ انہوں نے مزاحی حکایات لکھ کر کسی بدعت کا ارتکاب نہیں کیا بلکہ سنن صالحین کو یکجا کیا اور اسوۂ حسنہ کی ضروری تفصیلات جمع کی ہیں جو بدعت نہیں تقویت سنت ہے۔۔۔۔ قاری محمد طیب رح

   

Leave a Reply

This Post Has 3 Comments

  1. Abdul wasay muhammadi

    Its very nice and beautiful book every body must read this

  2. rizwan

    Alfiytul hadees ki sharh uplod karden