Maulana Muhammad Yusuf Banori By Maulana Umar Anwar Badakhshani مولانا محمد یوسف بنوری

   

Read Online

Maulana Muhammad Yusuf Banori - مولانا محمد یوسف بنوری

Download (17MB)

Link 1      Link 2

محدث العصر حضرت مولانا سید محمد یوسف بنوری
نایاب مضامین ، خاکوں اور یاد داشتوں کا مجموعہ
جمع و ترتيب : مولانا عمر انور بدخشانی استاذ جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
صفحات: ۱۹۱
اشاعت: ۱۴۳۲ / 2011
ناشر: زمزم پبلیشرز کراچی

محدث العصر حضرت مولانا سید محمد یوسف بنوری کی سیرت ، سوانح اور آپ کی علمی تصنیفات پر بہت سے مضامین لکھے گئے ، یہاں تک کہ برصغیر پاک و ہند سمیت عالم عرب کی مشہور جامعات میں آپ پر ایم اے ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے تحقیقی مقالات بھی تحریر ہوئے ، آپ کے سانحہ وفات پر آپ کی حیات ، خدمات اور کارناموں پر مشتمل تین رسالوں ۔ سر فہرست ” بینات کراچی ، خدام الدین لاہور اور لولاک فیصل آباد کی طرف سے خصوصی شمارے شائع ہوئے ، اس کے علاوہ دیگر رسائل و جرائد میں بھی وقتا فوقتا آپ پر مضامین شائع ہوتے رہے۔۔۔ بینات کی اشاعت خاص بیاد حضرت بنوری طبع اول کے بعد اس آب و تاب کے ساتھ دوبارہ شائع ہوئی اور کتب خانوں میں دستیاب ہے، لیکن مؤخر الذکر رسائل تاریخ کا حصہ بن گئے ، اس بات کی ضرورت تھی کہ بینات کے علاوہ دیگر رسائل میں حضرت بنوری رح پر مشاہیر اہل علم و قلم کے مضامین کو اکٹھا کرکے از سر نو شائع کیا جائے ، چنانچہ اس مجموعے کے اکثر مضامین “خدام الدین” اور بعض “لولاک” سے لیے گئے ہیں ، کچھ مضامین وہ بھی ہیں جو دیگر رسائل میں شائع ہوئے تھے، ان کو بھی اس مجموعے میں شامل کر لیا گیا ہے ، چنانچہ اب یہ آپ کے ہاتھوں میں ہے۔۔۔
قارئین کے مطالعہ میں اگر ان مضامین کے علاوہ کوئی اور مضمون بھی ہو تو از راہ کرم راقم کو اس سے مطلع فرمائیں تاکہ آئندہ اشاعت میں اسے بھی شامل کر لیا جائے۔ مرتب

    

  فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔

Leave a Reply