امتِ مسلمہ کی زبوں حالی پر اہلِ علم و دانش بے چین و مضطرب دکھائی دیتے ہیں اور فکری آبیاری کے لیے عملاً کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن شخصیت سازی کے اسلوب سے عدم واقفیت کی وجہ سے مؤثر دینی کام نہیں کر پاتے۔ عملی میدان میں پیش آمدہ مشکلات کے باعث انہیں ایک ایسے مربی کی تلاش ہوتی ہے جو عملی کام کے تقاضوں اور اسالیب سے آگاہ کرے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت دینی کام میں لگا دے۔

اسی ضرورت کے پیشِ نظر عملی کام کا تجربہ رکھنے والے علماء و فضلاء کے لیے یہ مختصر کورس مرتب کیا گیا ہے، تاکہ انہیں دورِ حاضر کے چیلنجز سے روشناس کرایا جائے اور مؤثر دینی خدمت کا طرز سکھایا جائے، تاکہ وہ اپنی ذات کو معاشرے کے لیے نافع و مؤثر بنا سکیں۔

رجسٹریشن و تفصیلات
albn.org/ulama

راولپنڈی - کراچی

Mere Akabir By Maulana Ashraf Ali Thanvi میرے اکابر

Read Online

Mere Akabir By Maulana Ashraf Ali Thanvi میرے اکابر

Download (4MB)

Link 1      Link 2

میرے اکابر
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی کے اکابر دیوبند پر نایاب رسائل کا مجموعہ

جامع و مرتب: مولانا محمد ا اعجاز مصطفی امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ( کراچی )
صفحات: ۲۷۰
ناشر: مكتبہ رشيديہ کراچی

یاد یاراں بہ قلم حضرت مولانا اشرف علی تھانوی
امام ربانی ، فقیہ النفس، محدث عصر حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی قدس اللہ سرہ العزیز کے حالات و کمالات اور بعض خدمات پر ایک نظر

وصل الحبیب تالیف حضرت مولانا عاشق الہی میرٹھی
جس میں حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی نور اللہ مرقدہ کی زندگی کے آخری لمحات اور ان کی نماز جنازہ کی آنکھوں دیکھی صورت حال کا ذکر ہے، اور حضرت کے ہاتھ کا تحریر کردہ وصیت نامہ بھی درج کیا ہے۔

ذکر محمود بہ قلم حضرت مولانا اشرف علی تھانوی
شیخ الہند حضرت مولا نا محمود حسن محدث دیو بندی نور اللہ مرقده کے بعض حالات کا تذکرہ

خوان خلیل بہ قلم حضرت مولانا اشرف علی تھانوی – اضافات ، حواشی ، ضمایم شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی مہاجر مدنی
استاذ العلماء والمشایخ حضرت مولانا خلیل احمد سہارن پوری مہاجر مدنی قدس اللہ سرہ کے حالات و کمالات اور بعض خدمات کا تذکرہ

گنج بے رنج بہ قلم حضرت مولانا اشرف علی تھانوی
حضرت مولانا شاہ لانا شاہ فضل رحمن صاحب گنج مراد آبادی قدس الله سرہ العزیز کے بعض احوال کا تذکرہ

زیر نگاہ رسائل میں مشکل الفاظ کے معانی بھی قوسین میں شامل کیے گئے ہیں۔ اسی طرح ذیلی عنوانات کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ قدیم اردو کو مروجہ طریق ادا پر لکھا گیا ہے۔ جہاں ہجری تاریخ یا سن لکھا ہوا ہے وہیں شمسی تاریخ وسن کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ مرتب

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *