با محاورہ اور سلیس ترجمہ ، ہر حدیث کے آخر میں فائدہ کے عنوان سے تشریحی نوٹ اور اہم مباحث کا خلاصہ ، احادیث نبویہ کے فقہی مباحث کو بھی اختصار کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ احناف کی مستدل روایات جہاں کسی دوسری کتاب میں مروی ہیں ان کا حوالہ دیا گیا ہے اور جہاں مسلک احناف بظاہر کسی حدیث کے خلاف نظر آتا ہو وہاں اس حدیث کی وہ توجیہہ پیش کرنے کی سعی کی گئی ہے جو اکابر امت کے یہاں مقبول و راجح ہے۔ حدیث کے راوی صحابی کے مختصر حالات درج کرنے کی بھی حتی الامکان سعی کی گئی ہے۔ دور جدید کے بعض اہم مسائل پر مختصر شافی بحث کی گئی ہے۔
Leave a Reply