راولپنڈی - کراچی

امتِ مسلمہ کی زبوں حالی پر اہلِ علم و دانش بے چین و مضطرب دکھائی دیتے ہیں اور فکری آبیاری کے لیے عملاً کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن شخصیت سازی کے اسلوب سے عدم واقفیت کی وجہ سے مؤثر دینی کام نہیں کر پاتے۔ عملی میدان میں پیش آمدہ مشکلات کے باعث انہیں ایک ایسے مربی کی تلاش ہوتی ہے جو عملی کام کے تقاضوں اور اسالیب سے آگاہ کرے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت دینی کام میں لگا دے۔

اسی ضرورت کے پیشِ نظر عملی کام کا تجربہ رکھنے والے علماء و فضلاء کے لیے یہ مختصر کورس مرتب کیا گیا ہے، تاکہ انہیں دورِ حاضر کے چیلنجز سے روشناس کرایا جائے اور مؤثر دینی خدمت کا طرز سکھایا جائے، تاکہ وہ اپنی ذات کو معاشرے کے لیے نافع و مؤثر بنا سکیں۔

رجسٹریشن و تفصیلات
albn.org/ulama

Tafsir Jamalain Urdu Sharh Jalalain By Maulana Muhammad Jamal تفسیر جمالین اردو شرح تفسیر جلالین

Tafsir Jamalain Urdu Sharh Jalalain - تفسیر جمالین اردو شرح تفسیر جلالین

Read Online

Vol 1     Vol 2     Vol 3

Vol 4     Vol 5     Vol 6

Download Link 1

Vol 1(55MB)      Vol 2(36MB)

Vol 3(36MB)      Vol 4(36MB)

Vol 5(48MB)      Vol 6(51MB)

Download Link 2

Vol 1(55MB)      Vol 2(36MB)

Vol 3(36MB)      Vol 4(36MB)

Vol 5(48MB)      Vol 6(51MB)

جمالين فی شرح جلالين
شارح: مولانا محمد جمال بلند شهری استاذ دار العلوم دیوبند
ناشر: زمزم پبلشرز کراچی

ہر شارح کے فرائض میں جہاں متکلم کے کلام کی گرہ کشائی اور وضاحت ہوتی ہے وہاں مندرجہ ذیل امور بھی توجہ طلب ہوتے ہیں چنانچہ علامہ سیوطی اور علامہ محلی نے ان باتوں کی طرف اکثر اجمال واشارات سے کام لیا ہے ان ہی اشاروں کی توضیح اور اجمال کی تفصیل جلالین کو درس میں داخل کرنے کے مقاصد میں سے ایک اہم مقصد ہے۔
شارح کا مقصد کہیں تو معنی لغوی کی وضاحت ہوتی ہے، اور کہیں مقصد تعیین معنی ہوتا ہے، اور کہیں متضمن معنی بیان کر کے صلہ کی تصحیح مقصد ہوتی ہے تو کہیں اضافہ کا مقصد کسی شبہ کا ازالہ اور اعتراض کا دفعیہ ہوتا ہے، اور کہیں بیان مذہب کی طرف اشارہ ہوتا ہے، تو کہیں ترکیب نحوی کا حل ، اور کہیں صیغہ کی تعیین و تعلیل پیش نظر ہوتی ہے، تو کہیں کسی واقعہ کی طرف اشارہ کرنا مقصد ہوتا ہے، اور کہیں اختلاف قراءت کو بیان کرنا مد نظر ہوتا ہے، تو کہیں شان نزول کی طرف اشارہ مقصود ہوتا ہے۔
جمالین میں کوشش کی گئی ہے کہ مذکورہ امور پیش نظر رہیں تا کہ اب تک کی اردو شروحات میں جو کمی محسوس ہوتی رہی ہے اس کا کسی حد تک تدارک ہو سکے۔ شارح

جلد 1: سورۃ البقرۃ تا سورۃ النساء آیت ۲۳
جلد 2: سورۃ النساء آیت ۲۴ تا سورۃ الانفال
جلد 3: سورۃ التوبۃ تا سورۃ الاسراء
جلد 4: سورۃ الکہف تا سورۃ القصص
جلد 5: سورۃ العنکبوت تا سورۃ الجاثیہ
جلد 6: سورۃ الاحقاف تا سورۃ الفاتحۃ

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *