Download (2MB)
تعليل القرآن
قرآن کریم کے معلل کلمات کی تعلیل اور شبیہ بمعلل کلمات کی توجیہات پر مشتمل اپنی نوعیت کی پہلی کتاب۔
ترجمہ قرآن پاک کے طالب علم کے لیے افعال، صیغے اور ابواب کی شناخت کے ساتھ تعلیلات کا جاننا بھی نہایت مفید اور ضروری ہے ، اسکے بغیر ترجمہ علی وجہ البصیرت نہیں ہو سکتا۔
تالیف: مفتی محمد کلیم الدین کٹکی استاذ دارالعلوم دیوبند
ناشر: مكتبة الفاروق ديوبند
میرے محدود علم کی حد تک درس نظامی اور بالخصوص ترجمہ قرآن پاک اور ابتدائی تفسیر کی معاون کتب میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی کتاب ہے، جس میں سورہ ق سے سورہ ناس تک کے قرآنی کلمات میں پیش آمدہ تعلیلات کو قواعد تعلیل کے حوالے سے سمجھایا گیا ہے۔ اس سے پہلے معلل کی چاروں اقسام معتل مہموز ، مضاعف اور ابدال کے قواعد تعلیل کو بھی نمبر وار مع امثلہ ذکر کیا گیا ہے، ساتھ ہی ساتھ ان قواعد کے علاوہ بعض وہ ضابطے جن کی بنا پر کلمات کی اصل بنا میں تغیر واقع ہوتا ہے، نیز رسم الخط قرآنی کے ضروری رموز بھی ابتداء کتاب میں شامل کیے گئے ہیں۔
مجموعی طور پر یہ کتاب نہ صرف یہ کہ طلبہ عزیز کے لیے قرآن پاک کے معلل کلمات کی اصل تک رسائی اور پیش آمدہ تغیرات کی معرفت کا ذریعہ بنے گی، بلکہ ان کے لیے فن صرف و اشتقاق میں بصیرت کا ذریعہ بھی بن سکے گی۔ مولانا ابوالقاسم نعمانی مہتمم دارالعلوم دیو بند
فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔
Your Article is very good