راولپنڈی - کراچی

امتِ مسلمہ کی زبوں حالی پر اہلِ علم و دانش بے چین و مضطرب دکھائی دیتے ہیں اور فکری آبیاری کے لیے عملاً کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن شخصیت سازی کے اسلوب سے عدم واقفیت کی وجہ سے مؤثر دینی کام نہیں کر پاتے۔ عملی میدان میں پیش آمدہ مشکلات کے باعث انہیں ایک ایسے مربی کی تلاش ہوتی ہے جو عملی کام کے تقاضوں اور اسالیب سے آگاہ کرے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت دینی کام میں لگا دے۔

اسی ضرورت کے پیشِ نظر عملی کام کا تجربہ رکھنے والے علماء و فضلاء کے لیے یہ مختصر کورس مرتب کیا گیا ہے، تاکہ انہیں دورِ حاضر کے چیلنجز سے روشناس کرایا جائے اور مؤثر دینی خدمت کا طرز سکھایا جائے، تاکہ وہ اپنی ذات کو معاشرے کے لیے نافع و مؤثر بنا سکیں۔

رجسٹریشن و تفصیلات
albn.org/ulama

Tafheem e Qutbi By Mufti Faizan ur Rahman Kamal تفہیم قطبی

Read Online

Tafheem e Qutbi By Mufti Faizan ur Rahman Kamal تفہیم قطبی

Download (1MB)

Link 1      Link 2

تقہیم قطبی
مترجم و شارح: مفتی فیضان الرحمن کمال استاذ مدرسہ خلفائے راشدین شاخ جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
صفحات: ۵۰
ناشر: المروہ پبلیشر کراچی

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرحلہ ثانویہ خاصہ میں فن منطق کی کتاب قطبی کو جو اہمیت حاصل ہے وہ کسی طور پوشیدہ نہیں۔ روز افزوں بڑھتے ہوئے علمی انحطاط کے پیش نظر زیر نظر کتاب تفہیم قطبی میں سوال و جواب کے انداز کو اختیار کرتے ہوئے آسان زبان میں فن اور بقدر نصاب، کتاب کے مباحث کو حل اور طلبہ کے اندر افہام و تفہیم کا ملکہ پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ امید ہے کہ یہ مختصر سی کتاب اساتذہ فن اور طلبہ کے توقعات پر پورا اترے گی اور سوال و جواب کے انداز سے اصل کتاب کے سمجھنے اور اسے یاد کرنے میں خاصی مدد ملے گی۔۔۔ مصنف

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

One comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  1. ماشاءاللہ سے بہت زبردست اور کارآمد کتاب ہے،
    بہت ہی آسان سہل ، اور سوال جواب کی شکل میں جلد یاد ہونے کے ساتھ مختصر خلاصہ بھی ہے ،جو امتحان میں کامیاب ہونے کیلئے کافی وافی ہے

    جزاک اللّٰه خیرا و أحسن الجزاء فی الدارین 🌹