عالیہ السنۃ الثانیۃ بنات کا تعلیمی نصاب مع کتب و شروحات
درجہ عالیہ سال دوم (السنۃ السنۃ الثانیہ) کا یہ نصاب اہل السنۃ والجماعۃ کے تعلیمی بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا مرتب کردہ ہے۔ یہ درس نظامی طالبات کے چوتھے سال کا نصاب ہے جو کہ ضروری دینی علوم و فنون پر مشتمل ہے اور بچیوں اور عورتوں کے لیے مرتب کیا گیا ہے۔ اس کا امتحان وفاق المدارس لیتا ہے اور پاس ہونے کی صورت میں سند جاری کرتا ہے۔
واضح رہے کہ داخلے کے لیے طالبہ کا پچھلے درجے (عالیہ سال اول) کا پاس ہونا، نیز کسی رجسٹرڈ مدرسہ میں پڑھنا اور اسی مدرسہ سے داخلہ بھیجنا ضروری ہے۔
نصاب تعلیم عالیہ سال دوم برائے طالبات وفاق المدارس العربیہ پاکستان |
---|
ترجمہ و تفسیر سورہ الفاتحۃ تا اختتام سورہ التوبۃ، سورۃ الرحمن کا حفظ |
مشکوۃالمصابیح مکمل بغیر مقدمہ |
خیرالاصول از مولانا خیر محمد صاحب جالندھری مع تعارف مصنفین کتب احادیث |
ہدایہ جلد اول مکمل |
مختصر اسلام اور تربیت اولاد از ڈاکٹرحبیب اللہ مختار شھید |
شرح العقائد عذاب قبر تا ختم کتاب |
علوم القرآن از مفتی محمد تقی عثمانی صاحب حصہ اول کا باب اول اور حصہ دوم کا باب اول و دوم |
عالیہ سال دوم کی کتابیں اور شروحات
کتاب خیر الاصول فی حدیث الرسول ﷺ
مؤلف: حضرت مولانا خیر محمد صاحب جالندھری
علوم القرآن از مفتی محمد تقی عثمانی صاحب
مختصر اسلام اور تربیت اولاد
سافٹ کاپی نہیں مل سکی
غلطی کی نشاندہی کے لئے یا معلومات کے لئے نیچے کمینٹس میں رابطہ کریں
Leave a Reply