عالمیہ السنۃ الثانیۃ (دورۂ حدیث) بنات کا تعلیمی نصاب مع کتب و شروحات
درجہ عالمیہ سال دوم (دورہ حدیث) کا یہ نصاب اہل السنۃ والجماعۃ کے تعلیمی بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا مرتب کردہ ہے۔ یہ درس نظامی طالبات کے چھٹے اور آخری سال کا نصاب ہے جو کہ ضروری دینی علوم و فنون پر مشتمل ہے اور بچیوں اور عورتوں کے لیے مرتب کیا گیا ہے۔ اس کا امتحان وفاق المدارس لیتا ہے اور پاس ہونے کی صورت میں عالمہ/فاضلہ کی سند جاری کرتا ہے۔
واضح رہے کہ داخلے کے لیے طالبہ کا پچھلے درجے میں کامیابی، نیز کسی رجسٹرڈ مدرسہ میں پڑھنا اور اسی مدرسہ سے داخلہ بھیجنا ضروری ہے۔
نصاب تعلیم عالمیہ سال دوم برائے طالبات وفاق المدارس العربیہ پاکستان |
---|
بخاری شریف جلد اول سے بدء الوحی، کتاب الایمان، کتاب العلم، کتاب الجھاد تا آخر کتاب |
بخاری جلد دوم کتاب المغازی، کتاب الاطعمہ تا کتاب الرقاق، کتاب الرد علی الجہمیہ تا آخر کتاب |
صحیح مسلم جلد اول کتاب الایمان، کتاب النکاح تا آخر کتاب |
صحیح مسلم جلد دوم کتاب الفضائل تا باب الامر بحسن الظن باللہ تعالی، کتاب الزہد |
جامع ترمذی جلد اول مکمل |
ابوداؤد جلد دوم کتاب الضحایا و الوصایا، کتاب الأیمان والنذور، کتاب الاشربۃ تا آخر کتاب الملاحم، کتاب الآداب تا آخر کتاب |
شمائل ترمذی شریف |
عالمیہ سال دوم کی کتابیں اور شروحات
غلطی کی نشاندہی کے لئے یا معلومات کے لئے نیچے کمینٹس میں رابطہ کریں
Leave a Reply